آسٹریلیا کا 15 سالہ لڑکا ورلڈ ڈرون ریسنگ چیمپیئن شپ کا فاتح

ڈرون

آسٹریلیا کے ایک 15 سالہ لڑکے نے ایف اے آئی ڈرون ریسنگ عالمی چیپمئین شب جیت لی ہے۔

روڈی براؤننگ نے چین میں منعقد ہونے والے اس مقابلے کے 120 شرکا کو شکست دی۔

ان کی اس جیت کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم گروپ ٹائٹل بھی جیت گئی۔ وہ سویڈن اور جنوبی کوریا سے آگے نکل گئے۔

Facebook پوسٹ نظرانداز کریں

مواد دستیاب نہیں ہے

Facebook مزید دیکھنے کے لیےبی بی سی. بی بی سی بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے.

Facebook پوسٹ کا اختتام

تھائی لینڈ کی ایک 11 سالہ ریسر ونرایا واناپونگ نے خواتین کا ٹائٹل جیتا۔

اس ڈرون ریس میں شرکا کو اپنے تخلیقات کو رکاوٹوں بھری فضا میں تیز رفتاری سے اڑانا تھا۔

ان پائلٹس کو اپنے ڈرونز کو سر پر لگائے گئے خصوصی آلات کی مدد سے ڈرونز میں لگے کیمروں سے دیکھتے ہوئے اڑانا تھا۔

ڈرون

،تصویر کا ذریعہFAI/Marcus King

،تصویر کا کیپشنروڈی براؤننگ کی عمر صرف 15 برس ہے

اتوار کو ہونے والے فائنل میں روڈی نے تین پائلٹس کو شکست دی۔ انہیں سونے کے تمغے کے ساتھ ساتھ 24 ہزار ڈالر انعام بھی دیا گیا۔

جیت کے بعد روڈی کا کہنا تھا ’میں اب بھی کانپ رہا ہوں۔ ریس کے دوران کافی اتار چڑھاؤ آئے جیسا کے سب کے ساتھ ہوتا ہے لیکن یہ آخری والا بہت زیادہ تھا۔‘

اس چیمپیئن شپ میں مجموعی طور پر خواتین اور مردوں سمیت 128 شرکا تھے۔

11 سالہ ریسر ونرایا واناپونگ مقابلے مںی شامل 13 خواتین میں سے ایک تھیں انہیں ان کے والد نے تربیت دی۔

ڈرون

،تصویر کا ذریعہFAI/Marcus King

،تصویر کا کیپشنخواتین کے مقابلوں کی 11 سالہ فاتح

ان کا کہنا تھا ’میں ہر روز ڈرون اڑاتی ہوں۔ جب سکول نہیں ہوتی تو سارا سارا دن۔‘

ایف اے آئی کا کہنا ہے کہ ڈرون ریسنگ تیزی سے بڑھنا ہوا کھیل ہے۔ اس کے دنیا بھر میں مختلف مقابلے ہوتے ہیں۔

امریکہ میں ہونے والے مقابلے ڈرون ریسنگ لیگ کو ای این پی ایس اور سکائی ٹیلی وژن نشر بھی کرتے ہیں۔