آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’سرینا ولیمز کے بارے میں بیان 10000 گنا زیادہ برا تھا‘
فرانسیسی ٹینس کھلاڑی علیزے کورنٹ نے کہا ہے کہ سرینا ولیمز کے فرینچ اوپن میں پہننے والے ’کیٹ سوٹ‘ پر لگائی جانے والی پابندی علیزے کے خلاف یو ایس اوپن میں لگائی گئی سزا سے 10000 گنا زیادہ برا ہے۔
یاد رہے کہ 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا ولیمز نے مئی میں فرینچ اوپن میں ایک فل باڈی سوٹ پہننا تھا تاکہ وہ بلڈ کلوٹس سے بچ سکیں۔ سرینا ولیمز نے حال ہی میں ایک بیٹی کو جنم دیا ہے جس کی وجہ سے انھیں ٹینس کھیلنے کے لیے مخصوص فل باڈی سوٹ زیب تن کرنا پڑا تھا۔
ادھر علیزے کورنٹ امریکہ کے شہر نیو یارک میں جاری یو ایس اوپن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں لباس پہننے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تنبیہ دی گئی کیونکہ انھوں نے کورٹ پر ہی اپنی شرٹ تبدیل کی تھی۔
علیزے کورنٹ نے فرینچ ٹیسن فڈریشن کے صدر برنارڈ کوئیڈیچلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی اور زمانے میں رہتے ہیں۔
مزید پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
’انھوں نے سرینا کے کیٹ سوٹ کے بارے میں جو کہا وہ اس سے 10000 گنا زیادہ برا تھا جو منگل کو میرے ساتھ کورٹ پر ہوا۔ وہ فرانسیسی فڈریشن کے صدر ہیں اور انھیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔‘
برنارڈ کوئیڈیچلی نے ٹینس میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ولیمز کو اس کھیل کی عزت کرنا ہوگی۔
علیزے کورنٹ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات ان کے لیے انتہائی حیران کن ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعے پر بھی حیران تھیں۔
ان کے خلاف کارروائی کرنے پر امپائر پر شدید تنقید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ان کے دوہرے معیار ہیں۔
یو ایس اوپن کے منتظمین نے کہا تھا کہ وہ علیزے کورنٹ کے فیصلے پر پشیمان ہیں اور انھوں نے ایسا مستقبل میں نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی وضح کی۔
عالمی درجہ بندی میں 31ویں نمبر پر فائز علیزے کورنٹ نے بتایا کہ ’ہر کسی کو پریشانی لگی ہوئی تھی کہ مجھے اس پر جرمانہ ہو سکتا ہے۔ مجھے لوگوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو ہم سب مل کر ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن سے رابطہ کریں گے۔ میں نے ان سے کہا ٹھہریں پہلے مجھے یہ دیکھنے دیں کہ ہو کیا رہا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں ان کا معافی مانگنا بالکل ٹھیک تھا۔ میرے خیال میں امپائر بس صورتحال دیکھ کر گھبرا گیا تھا۔‘