آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سویڈن کی 60 سال بعد جیت، کتنے فاؤل ہوئے اور کتنے کلومیٹر بھاگے گئے
روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پیر کو تین میچ کھیلے گئے جن میں سویڈن، بیلجیم اور انگلینڈ کو فتح ملی۔
پیر کو سب سے پہلے کھیلے جانا والا میچ گروپ ایف کا تھا جس میں سویڈن اور جنوبی کوریا مدمقابل تھے۔
سویڈن نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ سویڈن کی جانب سے یہ گول کپتان آندریئس نے پنلٹی کِک پر کیا۔
سویڈن نے 60سال بعد ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والا اپنا پہلا میچ جیتا ہے۔ اس سے قبل وہ ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والا اپنا پہلا میچ 1958 میں جیتا تھا جب اس نے میکسیکو کو تین صفر سے شکست دی تھی۔
گذشتہ سات ورلڈ کپ میں سویڈن اپنا پہلا میچ ہارتا چلا آیا ہے۔
پیر کو کھیلے جانے والا دوسرا میچ گروپ جی کی بیلجیم بمقابلہ پاناما تھا۔ اس میچ میں بیلجیم نے پاناما کو تین صفر سے شکست دی۔
پاناما نے پہلے ہاف میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوئی گول نہیں ہونے دیا۔ تاہم دوسرے ہاف میں بیلجیم تین گول کرنے میں کامیاب رہی۔
فیفا ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کا دن کا تیسرا اور آخری میچ انگلینڈ اور تیونس کے درمیان تھا۔ یہ دونوں ٹیمیں بھی گروپ جی کی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایک سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ نے تیونس کو دو ایک سے شکست دی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ایک سے برابر تھا لیکن انگلینڈ نے میچ آخری لمحات میں دوسرا گول کر کے جیت اپنے نام کی۔