فٹبال ورلڈ کپ 2018: روس کی دادیاں میسی کی دلدادہ

،ویڈیو کیپشنفٹبال ورلڈ کپ 2018: روس کی دادیاں میسی کی دلدادا

ماسکو سے ایک دن کی مسافت پر واقع شہر یاکاترنبرگ بھی ورلڈ کپ کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔ یہاں آنے والوں کے استقبال کے لیے رضاکاروں کی ایک فوج تیار کی گئی ہے۔ معمر بہنیں اِنا اور ویکا ان انجیینیئرز میں سے ہیں جنہوں نے اس شہر کے بڑے بڑے پراجیکٹ ڈیزائن کیے، اور اب یہ شائقین کا استقبال کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔