رافیل نڈال 11 ویں بار فرینچ اوپن کے فاتح

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال نے اتوار کو پیرس میں سرخ مٹی کے کورٹ پر آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو شکست دے کر 11 ویں بار فرینچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
32 سالہ نڈال نے فائنل میں اپنے حریف تھیئم کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 6-3 6-2 کے فرق سے زیر کیا۔
نڈال مارگریٹ کورٹ کے بعد ٹینس کی تاریخ کے دوسرے ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے 11ویں بار فرینج اوپن جیتا ہے۔
اس سے قبل مارگریٹ کورٹ نے سنہ 1960 سے 1973 کے دوران 11 بار آسٹریلیا اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
رافیل نڈال نے اس کامیابی کے ساتھ ہی اپنے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 17 کر دی جو ان کے حریف کھلاڑی روجر فیڈرر کے ریکارڈ سے محض تین ٹائٹل کم ہے۔
نڈال نے فرنچ اوپن کے فائنل میں مشکلات کے باوجود بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھیں میچ کے تیسرے سیٹ میں انگلی کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ڈاکٹر کی مدد لینا پڑی تھی تاہم انھوں نے میچ کو جاری رکھا اور مسلسل دوسرے سال چیمپیئن بن کر ریکارڈ 11 مرتبہ فرنچ اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
واضح رہے کہ رافیل نڈال نے سنہ 2005 میں 20 برس کی عمر میں پہلی مرتبہ فرنچ اوپن چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اس کے بعد وہ مسلسل سنہ 2008 تک چیمپیئن رہے تاہم سنہ 2009 میں راجر فیڈرر نے ان سے یہ اعزاز چھین لیا تھا۔







