پاکستان سپر لیگ 3: ’کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ٹھیک ہیں‘

عماد وسیم

،تصویر کا ذریعہPSL

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اتوار کے روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں زخمی ہونے کے بعد ٹھیک حالت میں ہیں تاہم انھوں نے گذشتہ شب ہسپتال میں ڈاکٹروں کے زیرِ نگرانی گزاری ہے۔

پیر کو پاکستان سپر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عماد وسیم کی حالت کے بارے میں مختصر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کی شام لاہور قلندرز کے خلاف ایک کیچ لیتے ہوئے عماد وسیم کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی جس کے بعد انھیں سٹریچر پر گراؤنڈ نے باہر لایا گیا تھا۔

کراچی کنگز کی ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے گذشتہ شب عماد وسیم کی صحت کے حوالے سے ایک ٹویٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’عماد وسیم کی حالت ٹھیک ہے اور ان کی تمام نیک تمنائیں کپتان کے ساتھ ہیں۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو سپر اوور میں ہرا دیا ہے۔

اسی دوران محمد عامر کی گیند پر عماد وسیم نے لانگ آف کی پوزیشن پر الٹے قدم بھاگتے ہوئے سہیل خان کا ایک کیچ پکڑا تاہم ان کا سر شدید زور سے زمین پر جا لگا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

اب تک اس ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کے بولر رومان رئیس بھی گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی کے شاہد آفریدی اور پشاور کے ڈیرن سمی بھی چوٹیں لگنے کے باعث چند میچوں سے باہر ہوگئے تھے۔

گذشتہ شب لاہور قلندرز نے سپر اوور میں کراچی کنگز کو فتح کے لیے 12 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں سنیل نرائن کی شاندار بولنگ کی بدولت کراچی کنگز کی ٹیم صرف آٹھ رنز ہی بنا سکی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں لاہور کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 163 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہو گیا۔