سرمائی اولمپکس: جب فرانسیسی سکیٹر کا لباس کھل گیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جنوبی کوریا کے شہر پیونگچین میں جاری سرمائی اولمپکس 2018 کے دوران فرانسیسی فگر سکیٹر گیبریلا پاپاڈاکس کے ساتھ کچھ ایسا ہوا جو برے خواب جیسا تھا۔
22 سالہ گیبریلا پاپاڈاکس نے سرمائی اولمپکس کے دوران شارٹ روٹین رقص شروع ہی کیا تھا کہ ان کا لباس کھل گیا اور ان کا جسم دکھائی دینے لگا۔
سرمائی اولمپکس کے بارے میں پڑھیے
گیبریلا پاپاڈاکس کو ’اسی وقت معلوم ہوا گیا تھا اور انھوں نے دعا‘ کرتے ہوئے اپنے پارٹنر گلیومی سزرون کے ساتھ اپنا رقص جاری رکھا۔ اس سب کے باوجود ان کی کارکردگی اتنی اچھی رہی کہ وہ منگل کو ہونے والے فری ڈانس کے لیے دوسرے نمبر پر آئے۔
فرانسیسی فگر سکیٹر کا کہنا تھا کہ ’یہ کافی پریشان کن تھا۔‘
’اولمپکس میں یہ میرا بد ترین تجربہ تھا۔ میں خود کو کہہ رہی تھی کہ تمہیں یہ جاری رکھنا ہے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے ایسا ہی کیا اور ہمیں یہ سب ہونے کے باوجود اتنی اچھی کارکردگی دکھانے پر فخر ہونا چاہیے۔‘
خیال رہے کہ پیونگچین میں جاری ان مقابلوں کے دوران ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے، اس سے قبل جنوبی کوریا کی فگر سکیٹر یورا من کا لباس بھی عین اس وقت کھل گیا تھا جب وہ اپنے پارٹنر کے ساتھ فگر سکیٹنگ روٹین کر رہی تھیں۔










