آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ایشیا کپ میں پاکستان کی انڈیا کے ہاتھوں شکست
ڈھاکہ میں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے پول اے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو تین ایک سے شکست دی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ انڈیا پول اے میں تین میچوں میں نو پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست آگیا ہے۔
میچ میں بھارت کی جانب سے پہلا گول چنگلنسانا سنگھ، دوسرا رمن دیپ سنگھ اور تیسرا ہرمن پریت سنگھ نے کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول علی شان نے کیا تھا۔
میچ میں شکست کے باجود پاکستان ٹیم سپر فور میں شامل ہوگئی ہے۔
پاکستان کے لیے کھیل کے آخر میں علی شان نے ایک گول تو کیا لیکن اس کے بعد پاکستانی کھلاڑی انڈین ٹیم کی ڈفینس کو توڑنے میں ناکام رہے۔
تمام ٹورنامنٹس میں یہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مسلسل پانچویں کامیابی تھی۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے دو میچوں میں سات صفر سے بنگلہ دیش کو شکست اورجاپان کے خلاف میچ ڈرا کیا تھا۔