آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
حاملہ پیراک کی اولمپکس مقابلوں کی تیاریاں شروع
2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے آغاز میں ابھی 1000 سے زائد دن باقی ہیں لیکن کھلاڑیوں کے لیے تیاری سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔
ایسا ہی کچھ امریکی پیراک ڈانا والمر کے لیے ہے جنھوں نے پچھلے سال ہونے والے ریو اولمپکس میں اپنا ساتواں تمغہ حاصل کیا تھا۔ لیکن ٹوکیو اولمپکس کے لیے انھیں اپنے پیٹ میں موجود 'گیند' کی وجہ سے اپنی تیاریوں میں تبدیلی لانی پڑی ہے۔
جمعرات کو ڈانا والمر نے چھ ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود ٹوکیو اولمپکس کے بعد پہلی بار پیراکی کے مقابلہ میں شرکت کی۔
ان کے لیے سب سے پہلا کام تھا اپنے جسم کی مناسبت سے پیراکی کا لباس ڈھونڈنا۔ ریواولمپکس میں سائز 26 کا لباس پہننے کے بعد ایریزونا میں ہونے والے مقابلے میں انھوں نے سائز 32 کا لباس زیب تن کیا۔
ٹیم یو ایس اے کی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ 'یہ لباس سب کچھ سنبھال لیتا ہے۔ حمل کی وجہ سے میرا پیٹ بڑھ گیا تھا جس کے لیے مجھے بڑا لباس لینا پڑا۔'
ڈانا والمر نے اپنے ڈاکٹر کی اجازت کے بعد پیراکی دوبارہ شروع کی ہے اور حاملہ ہونے کی وجہ سے وہ طاقت بڑھانے کی ٹریننگ پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔
ای ایس پی این کو اپنے مقابلے سے پہلے دیے گئے انٹرویو میں ڈانا ڈالمر نے بتایا کہ پیراکی کرنا ان کے لیے توجہ بھٹکانے کا اچھا ذریعہ ہے۔
'لوگ سمجھتے ہیں کہ پیراکی بہت دشوار ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مقابلہ صرف 30 سیکنڈ لمبا ہوتا ہے۔ دوسری جانب پورا دن 35 پاٰؤنڈ وزنی دو سالہ بچے کو پکڑنے کی کوششیں میں گذر جاتا ہے۔ پیراکی کرنا تو میرے لیے ایک وقفہ ثابت ہوگا۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
2012 کے لندن اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد ڈانا والمر نے کھیل سے وقفہ لیا جس کے دوران ان کے پہلے بچے کی ولادت ہوئی اور ریو اولمپکس سے پہلے وہ کھیل میں واپس آگئیں۔
لیکن اس دفعہ انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حاملہ ہونے کے باوجود وہ اپنی تیاریاں جاری رکھیں گی۔بچے کے پیدائش جولائی میں متوقع ہے۔
'ہونے والے بچے کی صحت کا خیال رکھنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انسان بس سارا دن صوفے پر بیٹھا رہے۔'