آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کولمبو: ملنگا کی ہیٹ ٹرک مگر پھر بھی بنگلہ دیش کی جیت
کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 45 رنز سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کر لی۔
سری لنکا کی پوری ٹیم 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے کوشل پریرا اور دلشان مناویرا نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں چار رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے کپوگیدرا نے 50 اور اوپل تھرنگا نے 23 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے مستفیض الرحمان نے چار اور شکیب الحسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 38، امرالقیس نے 36 اور سومیا سرکار نے 34 رنز بنائے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے لستھ ملنگا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جن میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔
سری لنکا کے بولر لستھ ملنگا ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پانچویں بولر بن گئے ہیں۔
لستھ ملنگا نے اپنے آخری اوور میں مشفیک الرحیم اور مشرف مرتضی کو بولڈ جب کہ مہدی حسن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
ان کی عمدہ کارکردگی کے باوجود سری لنکا کی ٹیم بنگلہ دیش کو ہرانے میں ناکام رہی۔
بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔