آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کراچی کنگز کے ہاتھوں دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست
متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ میں دن کا دوسرا میچ بارش کے باعث دیر سے شروع ہوا لیکن بالآخر کراچی کنگز چار میچوں میں اپنی پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
شارجہ میں جمعے کی چھٹی کے باعث ایک بڑی تعداد میں عوام دن کے دو میچ دیکھنے آئئ تھی لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا درمیان کھیلے جانے والا دن کا پہلا میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا جبکہ دوسرا میچ ایک گھنٹے دیر سے شروع ہوا ۔
دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کے سامنے لاجواب ہوگئے اور جب بارش نے آخری دفعہ میچ میں رکاوٹ ڈالی اس وقت بابر نے کراچی کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت آٹھ رنز سے سبقت دلا دی تھی۔
بابر اعظم 47 رنز کر کے کراچی کے سب سے کامیاب بیٹس مین رہے اور ان کے بعد سب سے زیادہ ایکسٹراز کا سکور 9 رنز تھا۔
کراچی کنگز نے دسویں اوور کے کھیل کے دوران چار وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے تھے لیکن بارش کے سبب میچ میں دوبارہ تعطل آگیا اور کچھ دیر کے بعد امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈک ورتھ لوئیس طریقے کے تحت کراچی کنگز اس وقت مطلوبہ سکور سے آٹھ رن آگے تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی اننگز کے اختتام تک آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ ان کی اننگز کے ساتویں اوور کے بعد بارش ایک بار پھر شروع ہو گئئ جس کے سبب ممکن ایک اننگز تیرہ اوورز تک محدود کر دی گئی تھی۔
میچ کا آغاز بھی بارش کی وجہ سے ایک گھنٹے کے بعد ہوا تھا۔
اننگز کے آخری اوور میں جلد رنز سکور کرنے کی کوشش میں اسلام آباد یونایئٹڈ کی چار وکٹیں گر گئیں تھیں۔
ڈیوائن سمتھ 29 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے اور شین واٹسن نے آخر میں آ کر تیز کھیلتے ہوئے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔
شارجہ کے میدان میں کل بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جہاں پاکستانی وقت کے مطابچ ساڑھے چار بجے لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہوگا جبکہ پاکستان وقت کے مطابق رات نو بجے اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کے خلاف میچ کھیلے گی۔