آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
فیڈرر نے ندال کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن جیت لیا
میلبرن میں کھیلے جانے والے آسٹریلین اوپن میں راجر فیڈرر نے رافیل ندال کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن جیت لیا ہے۔
فیڈرر نے ندال کو چھ چار، تین چھ، چھ ایک، تین چھ اور چھ تین سے شکست دی۔
راجر فیڈرر کا یہ پانچواں آسٹریلین اوپن ٹائٹل اور 17 واں گرینڈ سلیم ہے۔
آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ ’میں گذشتہ 20 سالوں سے یہاں آرہا ہوں، مجھے ہمیشہ یہاں مزہ آتا ہے اور اب میری فیملی بھی یہاں لطف اندوز ہوتی ہے۔‘
’ایک بار پھر سب کا ہر چیز کے لیے شکریہ، امید کرتا ہوں آئندہ سال آپ سب سے پھر ملاقات ہو، اگر نہ ہوئی تو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ انتہائی زبردست ٹورنامنٹ تھا اور میں آج کی جیت پر اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتا تھا۔‘
دوسری جانب نڈال کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہاں پہنچنے تک جہاں میں آج ہوں کے لیے بہت محنت کی، میں بہت لڑا ہوں، ممکنہ طور پر راجر آج مجھ سے تھوڑا زیادہ اس جیت کے حقدار تھے۔‘
نڈال نے کہا کہ ’میں کوشش کرتا رہوں گا۔ میرے خیال میں، میں پھر سے اونچے درجے پر آ چکا ہوں۔‘