آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
آسٹریلین اوپن: ولیمز سسٹرز فائنل سے ایک میچ دور
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری اس سال کے پہلے ٹینس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں امریکہ کی ولیمز سسٹرز، سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کے مابین فائنل کا امکان بڑھتا جا رہا ہے۔
بدھ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں سرینا ولیمز نے برطانیہ کی جوانا کونٹا کو باآسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-2 ، 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں وہ کل کروشیا کی مرجانا لوچچ بارونی کے مدمقابل ہوں گی۔
مرجانا لوچچ بارونی نے ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو سخت مقابلے کے بعد تین سیٹس میں 6-4، 3-6، 6-4 کے سکور سے شکست دی۔
سرینا کی بڑی بہن، 36 سالہ وینس ولیمز پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں جہاں وہ ہم وطن کو کو واندے ویگھ کے خلاف کل اپنا میچ کھیلیں گی۔
ادھر مردوں کے مقابلوں میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں بلغاریہ کے گریگور دیمیتروو نے بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو تین سیٹس 6-3، 6-2، 6-4 میں شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
وہاں ان کا سامنا سپین کے رافیل نڈال یا کینیڈا کے ملاس راؤنچ کے میچ کے فاتح کے ساتھ ہو گا۔
کل مردوں کا پہلا سیمی فائنل سؤٹزرلینڈ کے دو کھلاڑیوں، راجر فیڈرر اور سٹینسیلاس واورنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سابق نمبر ایک کھلاڑی اور سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے والے 35 سالہ فیڈرر ٹینس سے چھ ماہ کی دوری کے بعد اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔