آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
فٹبال سے زیادہ ویڈیو گیمز میں کمائی
برازیل کے سابقہ فٹبالر وینڈل لیرا اس دن کو نہیں بھولیں گے جب انھوں نے ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کو شکست دی تھی۔
یہ میچ برازیل کی لوئر لیگ کے سلسلے کا ایک میچ تھا جس نے وینڈل لیرا کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا۔
اس میچ کو دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں صرف 342 افراد موجود تھے۔ لیرا کا یہ خوبصورت گول ویڈیو کے ذریعے دنیا کا سفر کرتا ہوا بہت مشہور ہوا یہاں تک کہ فیفا کے سنہ 2015 کے پکاس ایوارڈ میں اسے اس سال کا سب سے بہترین گول قرار دیا گیا۔
اس گول کے بعد لیرا کو ایک بڑے فٹبال کلب نے سائن کیا اور ان کا کریئر بظاہر اونچائی کی جانب بڑھنے لگا لیکن آنے والے واقعات کے بعد انھوں نے صرف 27 برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا اور اب وہ ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں۔
حیران کن بات یہ ہے کہ وینڈل لیرا ویڈیو گیمز کھیل کر زیادہ پیسہ کما رہے ہیں جتنا کہ وہ فٹبال کے ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کماتے تھے۔
لیرا کا کہنا ہے 'میں نے ہمیشہ ایک ویڈیو گیم پلیئر کی حیثیت سے زندگی گذارنے کا خواب دیکھا تھا لیکن میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ سچ ہو گا، لیکن یہ سچ ہو گیا۔'
سوئٹزر لینڈ میں منعقد ہونے والے بہترین فیفا فٹبال ایوارڈز میں فٹبالرز کو چیلنج کیا گیا کہ وہ ورلڈ چیمپیئن کے ساتھ ایک ویڈیو گیم کھیلیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کرسچیانو رونالڈو اور لیونل میسی نے اس آفر کو رد کر دیا تاہم لیرا نے سوچا کہ ان کے پاس ہارنے کو کچھ نہیں ہے۔
برازیل کی ٹاپ لیگز میں کھیلنے والے کھلاڑی اگر یورپ کے امیر کلبوں کی نظروں میں آ جائیں تو انھیں اچھی تنخواہیں مل سکتی ہیں اور وہ کروڑ پتی بھی بن سکتے ہیں تاہم برازیل کی لوئر لیگز میں زندگی بہت سخت ہے۔
وینڈل لیرا نے گذشتہ کچھ سالوں میں 880 ڈالر فی ماہ کمائی کی۔ ان سالوں کے دوران وہ سات ماہ تک بے روز گار بھی رہے۔ لیرا کے کریئر میں انھیں چار بار شدید چوٹیں بھی لگیں۔
فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد لیرا اپنی والدہ کے ریستوران میں کام کر رہے تھے جب انھیں گونیسا کی جانب سے ایک دعوت نامہ ملا اور انھوں نے فیصلہ کیا کہ فٹبال کو آخری بار کھیلا جائے۔
وینڈل لیرا نے برازیل کی لوئر لیگ کے ایک میچ میں اپنی ٹیم کی جانب سے وہ گول کیا جس نے انھیں شہرت دی تاہم چند ہفتوں بعد جب یہ شہرت اور سحرختم ہونا شروع ہوا تو وہ ایک بار پھر سے ایک چھوٹے کلب کی جانب سے فٹبال کھیل رہے تھے اور انھیں وہی مسائل تھے جو پہلے تھے اور انھیں اپنے بلز ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
تاہم سوئٹزر لینڈ میں کھیلے جانے والے ایک ای میچ میں ان کی اچھی کارکردگی کو نظر انداز نہیں کیا گیا۔
برازیل کے جنوب میں واقع کھیلوں کی مارکیٹنگ فرم نے وینڈل لیرا کی قابلیت کو دیکھ کر انھیں ای ایتھلیٹ کے طور پر پانچ برس کے کنٹریکٹ کی آفر دی۔
لیرا اب چیمپیئن شپ میں کھیل کر پیسہ کماتے ہیں، وہ یو ٹیوب کے چینل کو ہوسٹ کرتے ہیں جہاں کھلاڑیوں کو ٹپس دی جاتی ہیں اور ان کے آن لائن پروگرام کے لیے سپانسر شپ کو فروخت کیا جاتا ہے۔
ان کے یو ٹیوب چینل کے 2,50,000 سبزکرائیبرز ہیں اور لاکھوں ویورز ہیں اور وہ اپنی پرانی تنخواہ سے کہیں زیادہ کمائی کر رہے ہیں۔