آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جے للیتا کی موت، چنئی ٹیسٹ دوسرے مقام پر منتقل کرنے پر غور
انڈین کرکٹ بورڈ انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان چنئی میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والے پانچویں ٹیسٹ میچ کو مقامی رہنما جے للیتا کی موت کے بعد دوسرے مقام پر منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ انڈیا کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا پیر کی شب چنئی میں 68 برس کی عمر میں چل بسی تھیں۔
انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ چنئی میں 16 سے 20 دسمبر کے درمیان جائے گا۔
انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اجے شرائیک کا کہنا ہے 'ہم چنئی کے لوگوں کے جذبات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں مقامی ایسوسی ایش کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔'
انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جا رہی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ملک کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
راجکوٹ میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔
وشاکھاپنٹم میں کھیلے جانے والےدوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 246 رنز سے ہرایا تھا جب کہ موہالی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ بھی انڈیا نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ جمعرات سے ممبئی میں شروع ہو گا۔