آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
موہالی ٹیسٹ میں ایشون اور جڈیجہ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ
موہالی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے ہیں۔
دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر روی چندر ایشون 57 اور رویندر جاڈیجہ 31 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم 283 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
انگلینڈ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 268 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کیا تھا لیکن ان کی بقیہ دو وکٹیں سکور میں محض 15 رنز کے اضافے کے بعد گر گئیں۔
انگلینڈ کی جانب سے جانی بیر سٹو نے چھ چوکوں کی مدد سے 89 اور جوز بٹلر نے پانچ چوکوں کی مدد سے 43 رنز کے نمایاں بیٹسمین رہے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے محمد شامی نے تین، رویندر جڈیجا، امیش یادو، جینت یادونے دو، دو جب کہ ایشون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
انڈیا کی جانب سے مرلی وجے اور پارتھو پٹیل نے اننگز کا آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی سکور پر گری جب مرلی وجے 12 رنز بنا کر سٹوکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دیگر بلے بازوں میں پٹیل 42، پچارا 51، کوہلی 62، کرن نائر چار اور ریہانے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
ایک موقع پر انڈیا کی 156 کے مجموعی پر پانچ وکٹیں گر چکی تھیں تاہم بعد میں ایشون اور جڈیجہ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز کی شراکت قائم کی۔
انگلینڈکی جانب سے عادل رشید نے تین اور سٹوکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انڈیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
وشاکھاپنٹم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انڈیا نے انگلینڈ کو 246 رنز سے شکست دی تھی جب کہ راجکوٹ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر ہار جیت کے فیصلے کے ختم ہو گیا تھا۔