آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ڈوپلیسی بال ٹیمپرنگ کے ’قصوروار‘، اگلا میچ کھیل سکیں گے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی انضباطی کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسی کو بال ٹیمپرنگ کا قصوروار قرار دیتے ان پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ فاف ڈوپلیسی بال ٹیمپرنگ کے قصوروار ٹھرائے جانے کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں حصہ لے سکیں گے۔
فاف ڈوپلیسی کو ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں منہ میں موجود ٹافی کے لیس دار تھوک سے گیند کو چمکاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کمیٹی نے فاف ڈو پلیسی کا موقف سننے کے بعد انھیں لیول ٹو کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا اور انھیں 100 فیصد میچ فیس بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
اس کے علاوہ فاف ڈوپلیسی کے ڈسپلن ریکارڈ میں تین پوائنٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈوپلیسی ماضی میں بھی بال ٹیمپرنگ کرنے پر نصف میچ فیس بطور جرمانہ ادا کر چکے ہیں۔ یہ واقعہ سنہ 2013 میں پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پیش آیا تھا۔
اس وقت انھیں گیند کو اپنے پاجامے کی جیب کی زپ سے رگڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور امپائرز نے موقع پر جنوبی افریقہ کو پانچ رنز کی پنلٹی دیتے ہوئے گیند تبدیل کر دی تھی۔
فاف ڈوپلیسی اے بی ڈویلیئرز کی غیرموجودگی میں کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم موجودہ ٹیسٹ سیریز میں انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ابھی تک کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچوں میں اس نے کامیابی حاصل کی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی