آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
قطر: عالمی کپ 2022 کے لیے’فٹبال سٹیڈیم کی تعمیر کے دوران ایک مزدور ہلاک‘
فٹبال کے عالمی مقابلے منعقد کروانے والے منتظمین نے سنہ 2022 میں قطر میں ہونے والے عالمی مقابلوں کے لیے سٹیڈیم کی تعمیر کے دوران پہلی مرتبہ ایک مزدور کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سنیچر کو سٹیڈیم کی تعمیر کے دوران ایک مزدور ’انتقال‘ کر گیا لیکن انھوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ مزدور حادثے میں ہلاک ہوا ہے یا طبعی موت ہوئی ہے۔
اس سے پہلے بھی منتظمین قطر میں عالمی کپ کی تیاریوں میں مصروف مزدوروں کے حفاظتی معیار کے بارے میں تشثویش کا اظہار کرتے رہے ہیں لیکن انھوں نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے متعلق تعمیراتی کاموں کے دوران اب تک صرف تین مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ قطر میں تعمیراتی کاموں کے دوران ہونے والے حادثات کے سبب درجنوں مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظمیوں نے ورلڈ کپ سے متعلق تعمیراتی کاموں میں مصروف غیر ملکی افراد کو دی گئی محدود سہولیات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایمنیسٹی انٹرنیشل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ سنہ 2022 کے فٹبال کے عالمی مقابلوں کی تیاریوں کے لیے میزبان ملک قطر غیر ملکی مزدوروں کا استحصال روکنے میں ناکام ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ سنہ 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے قطر میں نئے سٹیڈیم تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
اپنی رپورٹ میں ایمنیسٹی انٹرنیشل کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے استحصال کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایک اندازے کے مطابق قطر فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کی جانے والی تعمیرات پر دو سو ارب ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کر رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی وجہ سے ریاست بھر میں جاری تعمیراتی منصوبوں میں تیزی آ گئی ہے۔