BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 May, 2008, 21:55 GMT 02:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
درختوں کی کٹائی سے ایمیزن کو خطرہ

ایمیزن میں پائے جانے والے استوائی جنگلات دنیا میں سب سے بڑے ہیں۔ چھیاسٹھ لاکھ مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے یہ جنگلات براعظم جنوبی امریکہ کے چالیس فیصد رقبے کو گھیرے ہوئے ہیں اور دنیا کے نو ممالک میں واقع ہیں جن میں برازیل، بولیویا، پیرو، ایکواڈور، کولمبیا، وینزویلا، گیانا، فرنچ گیانا اور سرینام شامل ہیں۔

ان جنگلات میں پودوں کی چالیس ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جن میں ایک ہزار مختلف درخت بھی شامل ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اعدادوشمار کے مطابق ایمیزن میں چار سوستائیس مختلف قسم کے ممالیہ اور 1294 اقسام کے پرندے پائے جاتے ہیں جبکہ ان جنگلات میں تین کروڑ افراد بھی بستے ہیں جن کا تعلق دو سو بیس مختلف گروہوں سے ہے۔

جنگلات کی کٹائی اور اس کی وجوہات

ایمیزن کے جنگلات کا قریباً پینسٹھ فیصد حصہ برازیل میں واقع ہے اور ان جنگلات میں برازیل کی تیرہ فیصد آبادی بھی رہتی ہے۔ سنہ 1970 سے لے کر آج تک برازیل میں 700000 مربع کلومیٹر رقبے سے جنگلات کاٹے گئے ہیں۔

مویشی بانی کے لیے جگہ کا حصول برازیلی ایمیزن میں جنگلات کی کٹائی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ سنہ 1990 سے لے کر سنہ 2002 تک برازیل میں مویشیوں کی تعداد میں دوگنا سے زائد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد چھبیس ملین کے مقابلے میں ستاون ملین تک پہنچ گئی ہے۔

مویشیوں کی تعداد میں اضافے سے ان کے گوشت کی برآمد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ برازیلی کرنسی کی ری ویلیوایشن کی وجہ سے مویشی بانی کسانوں نے لیے ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے اور انہیں جنگلات کی کٹائی پر مجبور کر رہا ہے۔

اس گراف سے ظاہر ہے کہ سنہ 2004 تک جنگلات کی کٹائی سے کس طرح گوشت اورہارڈ وڈ کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوری سنہ 2008 میں جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق جنگلات کی کٹائی میں اضافہ ہوا ہے تاہم برازیلی حکومت نے جنگلات کی کٹائی پر قابو پانے کے لیے غیر قانونی کٹائی پر کنٹرول، زمینوں کے تواتر سے معائنے اور محفوظ علاقوں کی تشکیل جیسے احسن اقدامات بھی کیے ہیں۔


برازیل میں ایمیزن میں ہونے والی درختوں کی کٹائی کی اجازت مخصوص علاقوں میں ہے تاہم ماحولیاتی گروپ گرین پیس کا کہنا ہے کہ برازیلی ایمیزن میں ہونے والی درختوں کی کٹائی میں سے ساٹھ سے اسّی فیصد غیر قانونی ہوتی ہے۔

امریکی محکمۂ زراعت کے مطابق برازیل سنہ 2005 میں امریکہ کی جگہ سویابین کا عالمی نمبر ایک برآمد کنندہ بن گیا تھا۔ اگرچہ سویابین کے کاشتکار انہی علاقوں میں فصل کاشت کرتے ہیں جہاں پہلے ہی درخت کاٹے جا چکے ہوتے ہیں تاہم سویابین کی فصل بھی جنگلات کی کٹائی کی اہم وجہ ہے۔ سیلائٹ سے حاصل کی جانے والی تصاویر سے یہ بات واضح طور پر پتہ چلتی ہے کہ کس طرح کسان زمین کے حصول کے لیے جنگل صاف کر رہے ہیں۔


مستقبل
جنگلات کی کٹائی کے عمل سے نہ صرف ایمیزن کے جنگلات کا مستقبل خطرے میں ہے بلکہ درختوں اور پودوں کی بہت سی اقسام کے ناپید ہو جانے کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ آئی یو سی این کے مطابق برازیل میں اس وقت 382 ایسے پودے ہیں جن کی ناپیدگی کا خطرہ ہے جبکہ ممالیہ جانوروں میں یہ تعداد 343 کے لگ بھگ ہے۔

اس کے علاوہ جنگلات کی کٹائی گلوبل وارمنگ میں بھی مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ ایمیزن جنگلات جنہیں بڑی مقدار میں کاربن ڈائی اکسائیڈ جذب کرنے کی بنیاد پر ’دنیا کے پھیپھڑے‘ کہا جاتا ہے خطرے کا شکار ہیں۔ تاہم اگر یہ درخت کٹ گئے تو گیس جذب ہونے کا عمل رک جائے گا۔

برازیل کی پولسٹا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کٹنے والے جنگل کی وجہ سے ایک مربع کلومیٹر کے علاقے میں بائیس ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ فضا میں شامل ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایمیزن کے جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق اگر سنہ 1998 سے 2003 تک کی شرح سے درختوں کی کٹائی کا عمل جاری رہا اور موجودہ موسمی حالات برقرار رہے تو سنہ 2030 تک ان جنگلات کا تیس فیصد حصہ ختم ہو جائے گا اور اگر کم سے کم برے حالات کے تحت دیکھا جائے تب بھی ایمیزن کا بیس فیصد حصہ سنہ 2030 تک باقی نہیں رہے گا۔

ایمیزن کے ممالککلِک ایبل گائیڈ
ایمیزن خطے میں واقع ممالک کا تعارف
ایمیزن کا سفرایمیزن کا سفر
ایمیزن، کالا دریا اور فرنینڈو
ایمیزنکپواسا سے
ایمیزن کی بستیاں اور خوشبودار پھل
ایمیزن کا آٹاایمیزن کا آٹا
درخت کی زہریلی جڑ سے غذا بنائی جاتی ہے
ایمیزن خطے کا حیاتی تنوعتصاویر میں
ایمیزن خطے کا حیاتی تنوع
دریائے ایمیزن کا سفردریائے ایمیزن کا سفر
زندگی اور موت کی ترجمانی کرتا اژدہا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد