فٹبال گراؤنڈ جتنا مکڑی کا جالا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ریاست ٹیکسس میں ٹواکونی سٹیٹ پارک میں واقع جھیل کے قریب مکڑی کے ایک بہت بڑے جالے کی دریافت ہوئی ہے جسے لوگ بڑی تعداد میں دیکھنے آ رہے ہیں۔ یہ جالا کسی ایک بڑے مکڑے نے نہیں بُنا بلکہ اسے چھوٹے چھوٹے لاکھوں مکڑے اور مکڑیوں نے بنایا ہے اور اب اس کا سائز فٹ بال کے گراؤنڈ کے برابر ہو گیا ہے۔ پارک کے رکھوالوں کا کہنا ہے کہ انہیں نہ پتہ کہ آخر اتنے مکڑے مکڑیاں اکٹھے کیسے ہوگئے۔ تاہم وہ یہ کہتے ہیں کہ اتنا بڑا عنکبوت کا جال روز روز نہیں بنتا۔ ٹیکسس کی اے اینڈ ایم یونیورسٹی میں حشرات کی ساخت اور طبیعت کے مطالعہ کے پرفیسر جون جیکمین نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ ہر دو سال میں ایک آدھ بار اس طرح کا بڑا مکڑی کا جالا کہیں نہ کہیں مل جاتا ہے۔ ٹیکسس میں ملنے والے جالا کا سائز 650 فٹ بتایا جاتا ہے شروع میں اس جالے کا رنگ سفید تھا لیکن اب چونکہ اس میں بہت بڑی تعداد میں مچھر پھنس چکے ہیں لہذا یہ براؤن رنگ کا دکھائی دیتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ ان مکڑے اور مکڑیوں کا بنا ہوا جالا ہے ج کے لیے سوشل کہتے ہیں کیونکہ وہ مل کر کام کرتے ہیں۔ یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تمام ’کاریگر‘ مکڑے اور مکڑیاں ایک ہی مقام سے ادھر ادھر پھیلے ہوں اور انہوں نے یہ جالا بنایا ہو۔ پارک کی نگرانی کرنے والوں کا خیال ہے کہ یہ جالا موسمِ خزاں تک باقی رہی گا اور اس کے بعد مکڑوں اور مکڑیوں کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا۔ | اسی بارے میں عشقِ عنکبوت: بچپن کے دن بھُلا نہ دینا28 October, 2003 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||