BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 October, 2003, 17:21 GMT 22:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عشقِ عنکبوت: بچپن کے دن بھُلا نہ دینا
مکڑی
بھیڑیا مکڑی کی مادّہ جوان حالت میں

محبوب کو پہچاننا یا بھول جانا صرف انسانی خصوصیت سمجھی جاتی ہے لیکن نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کیڑوں مکوڑوں میں بھی یہ صلاحیّت موجود ہے۔

ماہرین نے مکڑی کی ایک خاص قسم ’بھیڑیا مکڑی‘ کے بارے میں دریافت کیا ہے کہ اسکا نر، مادہ کی نسبت بہت جلدی جوان ہو جاتا ہے چنانچہ بھرپور جوبن پر آنے سے پہلے ایک مادہ کو کئی نر ساتھیوں سے واسطہ پڑتا ہے اور وہ ان سب کواچھی طرح یاد رکھتی ہے۔ اسی لئے جوان ہونے کے بعد جب اسے ساتھی کی طلب ہوتی ہے تو وہ ان مکڑوں کو ترجیح دیتی ہے جن سے بچپن اور نوجوانی کے دنوں میں اسکا تعارف ہو چکا ہوتا ہے۔

اس پرانی جان پہچان کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ جنسی عمل کے دوران، عمومی روش کے برعکس، مادہ اپنے نر کو مار کے کھا نہیں جاتی بلکہ اسکی جان بخش دیتی ہے۔

اس دیرینہ واقفیّت کا دوسرا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ مادہ، ملتی جلتی کسی اور نسل کے مکڑے سے ملاپ نہیں کرتی اور اسطرح اپنی نسل کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔

نیشنل اکیڈمی آف سائینِسز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم دریافت ہے اور

مکڑیوں کے نسلی ارتقاء کو سمجھنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد