ایمزون، طویل ترین دریا ہونےکادعویٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برازیل میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمزون دنیا کا طویل ترین دریا ہے۔ ایمزون کو پانی کی مقدار کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا دریا مانا جاتا ہے لیکن لمبائی کے اعتبار سے وہ دریائے نیل کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ برازیل میں ایمزون کے بارے میں نیا دعویٰ پِیرو تک ایک مہم کے بعد کیا گیا جس میں اس دریا کے لیے نیا نقطۂ آغاز منتخب کیا گیا تھا۔ برازیل کے سائنسدانوں نے اب ایمزون کی لمبائی کا تعین 6,800 کلومیٹر کیا ہے جبکہ دریائے نیل کی لمبائی 6,695 کلومیٹر ہے۔ دریا کی لمبائی معلوم کرنے میں اس نقطۂ آغاز انتہائی اہم پہلو ہے اور یہ ایک مشکل کام سمجھا جاتا ہے۔ برازیل کے سائنسدانوں کے مطابق ایمزون کا آغاز جنوبی پیرو کے ایک برف پوش پہاڑ سمی میں ہوتا ہے۔ ماہرین نے پانچ ہزار میٹر کے بلندی پر واقع اس مقام تک پہنچنے کے لیے چودہ روز کا سفر کیا۔ اس سے پہلے بھی دریاؤں کی لمبائی پر کچھ سالوں سے بحث جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ برازیل کے اس دعوے کو بھی چیلنج کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں دریائے ایمیزان تیر کر عبور08 April, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||