لواحقین اعضا کی منتقلی میں رکاوٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں ماہرین نے کہا ہے کہ مر جانے والے افراد کے لواحقین کی طرف سے ان کے جسم سے اعضا نکالنے کی مخالفت بیمار افراد کے لیے جسمانی اعضا کی کمی کا ایک بڑا سبب ہے۔ برطانوی میڈیکل جرنل نے دو سالہ تحقیق کے بعد کہا کہ مغربی یورپ میں جسمانی اعضا کی منتقلی کی سب سے کم شرح برطانیہ میں ہے۔ جرنل نے تحقیق کے سلسلے میں دو سو اسّی ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ انتقال کرنے والے افراد کے لواحقین نے اعضا کی منتقلی کی مخالفت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے عزیزوں کی لاش خراب ہو اور دوسرے یہ کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہوتا کہ آیا انہوں نے مرنے سے پہلے اپنے جسم سے اعضا نکالنے پر واقعی آمادگی ظاہر کی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ایک نیا قانون متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے بعد صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ | اسی بارے میں سات ماہ کی بچی کے آٹھ اعضا تبدیل21 March, 2004 | نیٹ سائنس سرجری کرائیں، گردن بچائیں18 November, 2003 | نیٹ سائنس سؤر کے اعضاء، انسان میں استعمال؟04 September, 2004 | نیٹ سائنس بالواسطہ تمباکو نوشی سے ذیابیطس07 April, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||