| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
سرجری کرائیں، گردن بچائیں
پلاسٹک سرجری کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے انہیں نے وہ راز معلوم کر لیا ہے جس سے بڑھاپے کی ان علامات کو روکا جا سکتا ہے جو ابتدائی طور پر جھریوں کی شکل میں گردن پر نمودار ہونا شروع ہوتی ہیں۔ امریکہ میں ڈاکٹروں کے مطابق انہوں نے پلاسٹک کی ایک ایسی چیز تیار کر لی ہے جس جلد کے نیچے کچھ اس طرح رکھا جاتا ہے کہ ٹھوڑی کے نیچے بافت یا ریشے اوپر کو اٹھ جاتے ہیں۔ یہ تجربہ اب تک اٹھاسی خواتین اور بارہ افراد پر کیا گیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق جو چہرے کی پلاسٹک سرجری سے متعلق امور کے حوالے سے ایک جریدے میں شائع ہوا ہے، جن افراد پر یہ نیا تجربہ کیا گیا ان میں سے نوے فیصد بہت خوش تھے۔ انسان کا چہرہ اور گردن جسم کے ایسے اعضا ہیں جہاں بڑھاپے کی نشانیاں سب سے پہلے ظاہر ہوتی ہیں اور کچھ اس طرح کے جلد ڈھیلی ہونا شروع ہوجاتی ہے جس کے بعد جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب جلد کے اندر سے لچک ختم ہو جاتی ہے اور گردن کے ارد گرد چربی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو طریقہ نکالا ہے اس کے تحت ٹھوڑی سے کان تک دائیں اور بائیں، جلد کے نیچے سہارے کے ذریعے ریشوں کو اوپر اٹھایا جاتا ہے۔ جن افراد پر یہ تجربہ کیا گیا ان میں دس میں سے نو نے کہا کہ ان کی توقعات پوری ہوئی ہیں یا یہ کہ نتیجہ ان کی توقعات سے بھی بڑھ کر نکلا ہے۔ ننانوے میں سے محض آٹھ افراد ایسے تھے جنہوں نے کہا کہ سرجری کا یہ نیا طریقہ ان کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔ ایک سال کے دوران تمام کے تمام افراد نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں سرجری کے بعد کسی قسم کی کوئی تکلیف بھی نہیں ہوئی۔ ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں ہر سال چوبیس ہزار افراد پلاسٹک سرجری کراتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||