BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 September, 2004, 08:49 GMT 13:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریت کے غسل سے درد کا علاج

ریت کا غسل
’ریت کا غسل جوڑوں کے درد کے لیے مفید ہے‘
آج کل لوگ خود کو خوبصورت، جوان اور صحت مند رکھنے کے لیے ہیلتھ سپاز جا کر طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیں اور جسم پر نت نئی چیزیں ملتے ہیں۔

مغربی سیاحوں نے اب اس سلسلے میں مراکش میں صحرائے سہارا کے خانہ بدوش قبائل کی ایک قدیم روایت کا سہارا لینا شروع کیا ہے۔

یہ خانہ بدوش صحرا میں ایک گڑھا کھودتے ہیں اور جسم پر لوشن مل کر اس میں لیٹ جاتے ہیں۔ اور دن کی شدید گرمی میں کئی گھنٹے اُس میں گزارتے ہیں تاکہ ان کا جسم پسینے سے بھر جائے۔

اُن کے مطابق یہ طریقہ کار جوڑوں کے درد کا علاج ہے۔

ریت کا غسل
ریت کا غسل جدید طرز زندگی کے دباؤ سے بچاتا ہے

ایک فرانسیسی سیاح نے بی بی سی کی نامہ نگار کو بتایا کہ ’میں یہ طریقہ کار آزمانا چاہتی ہوں کیونکہ یہ قدرتی علاج ہے۔ خشک ہوا اور خشک ریت جسم کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔‘

مراکش میں تیس برس سے کام کرنے والی ایک ڈاکٹر کہتی ہیں کے یہ نہ صرف جوڑوں کے درد میں مفید ہے بلکہ جدید زندگی کے دباؤ کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ریت کے اس غسل اور علاج سے خون کی صفائی ہوتی ہے اور زیادہ پروٹین اور چینی کھانے سے جسم میں جو فاسد مادّے پیدا ہو جاتے ہیں وہ صاف ہو جاتے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ریت کا غسل ہر چند ماہ میں ایک دفعہ کرنا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد