BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلمنگ کریم کا دعوٰی ’مشکوک‘
پیمائشِ کمر
کمر کا بڑھ جانا خواہ وہ مرد ہوں یا خواتین ایک عام سی بات تصور کی جاتی ہے۔
ایک سروے کے مطابق ایک فرانسیسی رسالے نے دو کریموں کے بارے میں اشتہار شائع کیا ہے جس کے بیرونی استعمال سے دو سینٹیمیٹر تک رانوں کا موٹاپا کم کیا جا سکتا ہے۔

لیکن شمالی مڈل سیکس ہسپتال کے ماہرِ امراضِ جلد، ڈاکٹر نک مین کا کہنا ہےکہ یہ خبر انتہائی مشکوک ہے۔

ڈاکٹر مین نے بی بی سی نیوز آن لائن کو مزید بتایا کہ ’اس بات کو تصور کرنا بہت ہی مشکل کام ہے کہ یہ کریم صرف بیرونی استعمال سے کس طرح اچھے نتائج کا دعویٰ کر سکتی ہے‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’یہ بلکل نا ممکن سی بات ہے اور میں اس بات کو سمجھنے سے بلکل قاصر ہوں کہ یہ کریم جِلد کے علاوہ رانوں کے اندرونی ریشوں پر کس طرح اثر انداز ہو سکتی ہے‘۔

یہ تحقیق فرانسیسی رسالے نے تقریباً دو سو بیس خواتین پر کی۔ دس خواتین کے گروہ پر مشتمل گروہ نے مخلتف قسم کی کریمیں استعمال کیں جبکہ باقی بیس خواتین نے تحقیقی کریم استعمال کی۔

اس کے علاوہ خواتین کو ہدایت دی گئیں کہ اِن دو کریموں جن میں ایل اوریل پرفیکٹ سلم L’ Oreal’s PerfectSlim اور ایلنسلڑ کرونو Elancyl’s Chrono-Actif ایکٹف شامل ہیں، دن میں دو بار اپنی رانوں پر ملیں اور یہ سلسلہ دو ہفتے تک جاری رکھیں۔

تاہم اِن ہدایات میں خواتین کو کسی قسم کے غذائی پرہیز یا کسی دوسری قسم کی احتیاطی تدابیر نہیں دی گئیں تھیں۔

پچھلی کسی تحقیق نے اس کریم کے مقابلے میں موثر نتائج فراہم نہیں کیے ہیں۔

اس شمارے کے ایڈیٹر میری جینن ہوسٹ کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو حیران کر دیں گے جب لوگ خود ہی ہمیں اچھے نتائج سے آگاہ کریں گے۔

اس تحقیق وجہ سے پیرس کے ایک ڈیپارٹمینٹل اسٹور کی زبردست بکری ہوئی ہے اور یہ کریمیں اسٹاک میں کمی کا شکار ہیں۔

لیکن اگر یہ تمام دعوے طبی ماہرین کی طرف سے صحیح ثابت ہو جاتے ہیں تو صنعت کو بھاری نقصان کا اندیشہ ہے۔

مس ہوسٹ کا کہنا ہے کہ اِن کریموں کو دواؤں کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں شامل اجزاء کا ذکر نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد