سٹیرائڈ بچوں کے لیے بھی اچھے نہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
محقققین کے مطابق سٹرائڈ قبل اذ وقت ولادت پانے والے بچوں کی دماغی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں عمل تنفس سے منسلک بیماریوں کے علاج میں استعمال کیے جانے والے سٹرائڈ بچوں کی دماغی طاقت کو متاثر کرتے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہےکہ پھیپڑوں کی بیماری کے علاج میں اگر بچوں کو سٹیرائڈ دیے بھی جائیں تو ان کی مقدار کا متوازن ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں نئی تحقیق برٹش سائکلوجیکل سوسائٹی کی سالانہ میٹنگ کے دوران پیش کی گئی۔ تازہ ریسرچ ستتر بچوں پر کی گئی ہے جن میں سے 66 کو سٹیرائڈ دیے گئے تھے اور 25 کو نہیں ، اور اندازہ یہ ہوا کہ جن بچوں کو سٹیرائڈ نہیں دیے گئے تھے ان کی ذہنی کارکردگی ذیادہ بہتر رہی ہے۔ تحقیق میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ سٹیرائڈ بچوں میں عمل تنفس کی بیماری کے علاج میں کارآمد ضرور ثابت ہوتے ہیں مگر اس کی عادت بچوں کو نہیں ڈالی جانی چاہیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||