BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آنکھ میں ہیرے کے دل پر تنازع
آنکھ
انسانی آنکھ میں سرجری کے ذریعے ہیرا سمو دیا جاتا ہے
برطانوی ماہرینِ چشم نے خبردار کیا ہے کہ ایک نئی تکنیک جس کے ذریعے انسانی آنکھ میں زیور سمو دیا جاتا ہے، آنکھ کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے اور لوگوں کو اس سے احتراز کرنا چاہئے۔

اس تکنیک میں سرجری کے ذریعے ایک چھوٹا سا پلاٹینم کا ہیرا آنکھ کی پتلی میں سمو دیا جاتا ہے اور صرف پندرہ منٹ میں یہ سارا عمل مکمل ہو جاتا ہے۔ اس تکنیک پر کل تین سو تین پاؤنڈ کا خرچ آتا ہے۔

اس تکنیک کے ڈچ موجدین کے مطابق یہ تکنیک بالکل بے ضرر اور مضر اثرات سے محفوظ ہے۔

روٹرڈیم کے ادارہ برائے انّوویٹو اوکیولر سرجری کی ایک ٹیم نے چھ عورتوں اور ایک مرد پر اس تکنیک کا استعمال کیا ہے۔

ادارہ کے سربراہ مسٹر جیرٹ میلز کے مطابق ابھی تک انہیں کسی منفی اثر کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی امکان ہے۔

مسٹر جیرٹ میلز کا کہنا ہے: ’میرے خیال میں یہ تکنیک آجکل مردوں اور عورتوں میں اپنے جسم کے مختلف حصے چھدوانے کے مقبول فیشن سے زیادہ محفوظ ہے‘

لیکن برطانوی ماہرینِ چشم اس سے متفق نہیں اور ان کی رائے میں اس سرجری سے آنکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

لندن کے آنکھوں کے مور فیلڈ ہسپتال کے سرجن مسٹر جان ڈارٹ کے مطابق اس سرجری سے آنکھوں میں جلن اور اڑچن پیدا ہو سکتی ہے۔

مخالف نقطہ نظر
 ہمیں انسانی نظر بہتر بنانے کے لئے آنکھ کی سرجری پر کوئی اعتراض نہیں لیکن فیشن اور سجاوٹ کے نام پر آنکھ کی سرجری کے ہم شدید مخالف ہیں
آئی کئیر ٹرسٹ کے ترجمان

مسٹر جان ڈارٹ کا کہنا ہے: ’ اس بات کا قوی امکان ہے کہ آنکھ میں سمویا جانے والا ہیرا آنکھ کی پتلی میں حرکت کرتا رہے گا۔ اس حرکت کا ایک لازمی نتیجہ آنکھ میں زخم اور خون نکلنے کی صورت میں ظاہر ہوگا‘

آنکھوں کی حفاظت کے لئے قائم ایک ٹرسٹ کے ترجمان کا یہ کہنا ہے: ’ ہمیں انسانی نظر بہتر بنانے کے لئے آنکھ کی سرجری پر کوئی اعتراض نہیں لیکن فیشن اور سجاوٹ کے نام پر آنکھ کی سرجری کے ہم شدید مخالف ہیں‘

دریں اثناء روٹرڈیم کے ادارہ برائے انّوویٹو اوکیولر سرجری کے مطابق بہت سے لوگ اس تکنیک سے مستفیض ہونے کے لئے اپنے نام ادارے کے پاس درج کروا رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد