BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 December, 2003, 11:36 GMT 16:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویب کے موجد کو اعزاز
’میں نے بس ایک پروگرام بنایا‘

ورلڈ وائڈ ویب کے موجد ٹِم برنس لی کو ان کی خدمات کے صلے میں نائٹ ہڈ کا اعزاز دیا گیا ہے۔

برنرس لی کو ’بابائے ویب‘ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے دس برس قبل انٹرنیٹ صفحات کو منظم، لنک اور براؤز کرنے کا نظام ایجاد کیا تھا۔

اپنی عاجزی کے لئے مشہور برنرس لی نے کہا کہ وہ ’ایک بہت ہی معمولی آدمی ہیں‘ اور گو انہیں عجیب محسوس ہو رہا لیکن ہاں ان کی عزت افزائی ہوئی ہے۔

سر ٹِم نے حال ہی میں اس کمپیوٹر سے کئی سال بعد پھر ’ملاقات‘ کی جس سے انہوں نے ویب ایجاد کرتے وقت اقوام متحدہ کے ایک اجلاس سے اسی طلباء کو ای میل ارسال کیے تھے۔

اس برطانوی سائنسدان کو، جو اب امریکہ میں رہتے ہیں، نائٹ ہڈ کا اعزاز دیئے جانے کے بارے میں چند روز پہلے فون پر بتایاگیا۔

انہوں نے کہا انہیں توقع نہیں تھی کہ ان کی ایجاد کی بدولت انہیں ایسا اعزاز دیا جائے گا۔

برنرس لی نے اپنا hypertext program جس سے انٹرنیٹ کا اِنقلاب ممکن ہو پایا ، جنیوا کے تحقیقی ادارے سرن میں بنایا۔

وہ کمپیوٹر جس پر ویب ایجاد ہوا

اس کمپیوٹر کوڑ سے جو انہوں نے سرن میں تیار کیا سائنسدان ایک کمپیوٹر نیٹ ورک پر تحقیقی مواد کی منتقلی کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ نوے کی دہائی کے ابتدائی دنوں میں اسے ’ورلڈ وائڈ ویب‘ کا نام دیا گیا اور اب تک اسے انٹرنیٹ کی بنیاد تصور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے حال ہی بی بی سی کو بتایا تھا کہ انہوں نے’بس ایک پروگرام ‘ بنایا تھا جس کا مقصد علم میں اضافہ کرنا تھا۔

اس وقت ’ویب کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو معلومت کا تبادلہ کرنے کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ملے۔‘

انہوں نے کہا کہ اس اعزاز سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انٹرنیٹ دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔

’ایک وقت تھا جب لوگ کہتے تھے کہ انٹرنیٹ ایک الگ دنیا ہے لیکن اب لوگوں کو احساس ہو چکا ہے کہ یہ ایک ایسی شے ہے جس کا استعمال ہم اِسی دنیا میں کرتے ہیں۔‘

ٹم برنرس لی اس وقت بوسٹن میں ایم آئی ٹی میں ورلڈ وائڈ ویب کنسورشئم (W3C ) کے سربراہ ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد