زیکا وائرس ’توقع سے زیادہ خطرناک‘

ماہرینِ صحت نے اعتراف کیا ہے کہ زیکا وائرس جتنا سمجھا گیا تھا اس سے کہیں زیادہ ’خطرناک‘ ہے اور امریکہ پر اس وائرس کے اثرات توقعات سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔
امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پروینشن ڈاکٹر عینی کا کہنا ہے کہ پیدائشی نقائص کی ایک وسیع رینج زیکا وائرس سے جوڑی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے کے مقابلے میں مچھر اس وائرس کو لے کر امریکہ کی کئی ریاستوں میں سفر کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ زیکا وائرس کا پہلا مریض برازیل میں سنہ 2015 میں سامنے آیا تھا۔
زیکا وائرس کو ہزاروں امریکیوں میں پیدائشی نقائص کے حوالے سے منسلک کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عینی کا پیر کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی بریفنگ میں کہنا تھا کہ زیکا وائرس کے حوالے سے ہم نے جو سیکھا ہے وہ یقین سے نہیں ہے۔
’زیکا وائرس جتنا سمجھا گیا تھا اس سے کہیں زیادہ خطرناک‘ ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے بھی رواس سال کے آغاز میں زیکا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے کانگریس سے 1.8 بلین ڈالر کی ہنگامی امداد منظور کرنے کا کہا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈاکٹر اینتھونی کا کہنا ہے کہ اس رقم سے زیکا وائرس کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا امریکہ کو زیکا وائرس کو پھیلانے والے مچھروں سے مقابلہ کرنے کے لیے مزید رقم، بہتر ریسرچ، موثر ادویات اور علاج کی ضرورت ہو گی۔







