ورجن گیلیکٹک کے خلائی راکٹ کی صلاحیت میں اضافہ

ورجن گیلیکٹک کوشش کر رہی ہے کہ وہ سنہ 2016 یا 2017 میں ایک کروڑ ڈالر مالیت کا پہلا راکٹ لانچ کرے

،تصویر کا ذریعہbbc

،تصویر کا کیپشنورجن گیلیکٹک کوشش کر رہی ہے کہ وہ سنہ 2016 یا 2017 میں ایک کروڑ ڈالر مالیت کا پہلا راکٹ لانچ کرے

سر رچرڈ برینسن کی خلائی کمپنی ورجن گیلیکٹک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سیٹیلائٹ لانچر کی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے۔

یہ راکٹ کمپنی کی طرف سے مجوزہ سیاحتی خلائی جہاز کی طرح ایک کریئر جیٹ کے نیچے سے لانچ کیا جائے گا۔

لیکن اس کا ذاتی کریئر جیٹ ہونے سے سیٹیلائٹ لانچر کی صلاحیت میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔

اب کمپنی کا مقصد 120 کلو کی جگہ 200 کلو وزن کو مدار میں بھیجنا ہے۔ اس کے علاوہ 400 کلو کا وزن چھوٹے مداروں میں بھیجا جا سکے گا۔

 کیلی فورنیا کے موہاوی صحرا میں انجن ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہbbc

،تصویر کا کیپشن کیلی فورنیا کے موہاوی صحرا میں انجن ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں

ورجن گیلیکٹک کوشش کر رہی ہے کہ وہ سنہ 2016 یا 2017 میں ایک کروڑ ڈالر مالیت کا پہلا راکٹ لانچ کرے جو مائع آکسیجن اور مٹی کے تیل کے آمیزے والے ایندھن سے چلے گا۔

کمپنی کے سربراہ جارج وائٹ سائڈز نے پیرس میں یورو کانسلٹ کی طرف سے منعقدہ عالمی سیٹیلائٹ بزنس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا: ’یہ صارفین کی مانگ ہے۔ ہم نے مارکیٹ کی تحقیق کر کے پتہ لگایا ہے، اور اس کا نتیجہ یہ نئی قسم کی ٹیکنالوجی ہے۔‘

لانچر ون نامی اس راکٹ میں مزید صلاحیت اس کے ٹینک کو بڑا کرنے سے آئی ہے جس میں زیادہ مائع ایندھن ڈالا جا سکتا ہے۔

اس سے راکٹ کے وزن اور لمبائی دونوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ بڑے راکٹ کو سنبھالنے کے لیے ورجن گیلیکٹک کو زیادہ بڑے کریئر جیٹ کی ضرورت پڑے گی جو سیاحتی خلائی جہاز کے کیریئر جیٹ سے زیادہ بڑا ہو گا۔

لانچر ون ایک کریئر جیٹ کے ساتھ لانچ کیا جائے گا

،تصویر کا ذریعہbbc

،تصویر کا کیپشنلانچر ون ایک کریئر جیٹ کے ساتھ لانچ کیا جائے گا

جورج وائٹ سائڈز نے اس جیٹ کی جسامت کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

لانچر ون کی فروحت کے لیے اس وقت ورجن گیلیکٹک کے پاس ’ون ویب کمپنی‘ کی صورت میں ایک بڑا خریدار موجود ہے۔ برطانوی چینل کے جزائر پر مبنی یہ کمپنی 600 سے زائد براڈبینڈ سیٹیلائٹوں کا ایک بڑا جھرمٹ بنانا چاہتی ہے۔

لانچر ون کے استعمال سے یہ کمپنی اپنے نیٹ ورک کو آسانی سے برقرار رکھ سکے گی۔

ورجن گیلیکٹک کا کہنا ہے کہ راکٹ کی قیمت کے علاوہ اس کی جلد اور باسہولت دستیابی اس کی فروخت میں بہت کام آئے گی۔

کمپنی کیلی فورنیا میں قائم اپنی فیکٹری میں سال میں 20 سے 30 راکٹ بنانا چاہتی ہے۔

برطانوی خلائی حکام چاہتے ہیں کہ ورجن گیلیکٹک برطانیہ سے باہر بھی کام کرے۔ وزرا اس دہائی کے ختم ہونے سے پہلے ایک خلائی مرکز بنانے کے لیے لائسنس جاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔