’ٹوئٹر کے دو کروڑ 30 لاکھ صارفین انسان نہیں‘

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
- مصنف, طاہر عمران
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک حالیہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اس کے ساڑھے آٹھ فیصد صارفین حقیقی نہیں ہیں جنھیں ’خود بخود بغیر کسی صارف کی جانب سے کوشش کے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔‘
اگر اس حساب سے دیکھا جائے تو ٹوئٹر کے مطابق جون 2014 کے آخر تک اس کے کُل 27 کروڑ صارفین میں سے دو کروڑ 30 لاکھ ایسے اکاؤنٹس ہیں۔
یہ معلومات ٹوئٹر کی جانب سے حال ہی میں سرمایہ کاروں کے لیے جاری کیے گئے بیان میں جاری کی گئیں۔
یہاں یہ واضح رہے کہ بوٹس یا ایسے اکاؤنٹس جنہیں کوئی انسانی براہِ راست نہیں چلاتا کا مطلب یہ نہیں کہ یہ جعلی اکاؤنٹ ہیں۔
ان میں سے ایسے بہت سے اکاؤنٹس ہیں جو مختلف کمپنیوں اور برانڈز کی جانب سے ان کے کمپیوٹر صارف چلاتے ہیں۔
ان میں کوکا کولا، اقوامِ متحدہ اور بہت سارے دوسرے برانڈز شامل ہیں۔
فیس بک کے مقابلے میں ٹوئٹر کا معاملہ مختلف ہے جو صرف انسانوں کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اس میں کئی جانور اور پرندے بھی شامل ہو چکے ہیں جن کے بہت بڑے بڑے اکاؤنٹس ہیں۔
فیس بک برانڈز کے لیے ایک صفحہ بنانے کو لازمی قرار دیتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مبصرین کا کہنا ہے کہ انسانی صارفین کے حوالے سے ایک اہم بات یہ ہو گی جب ٹوئٹر یہ بتائے گا کہ صارفین کتنا وقت اس پر گزارتے ہیں۔
فیس بک نے حال ہی میں یہ تفصیلات جاری کی تھیں جس کے مطابق اس کے صارفین اوسطاً 40 منٹ روزانہ اس کی ویب سائٹ پر گزارتے ہیں۔







