برطانیہ: نابینا افراد کے لیے سمارٹ فون

نابینہ افراد کے لیے سمارٹ فون

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنفون کا نابینہ محترمہ ولسن ہنڈز کے کتے کے نام پر رکھا گیا ہے

برطانیہ کے ایک نابینا جوڑے نے ایک ایسا سمارٹ فون ڈیزائن کیا ہے جس کو خاص طور سے نابینا لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے۔یہ مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

جورجی نامی اس سمارٹ فون ڈیوائس میں بولنے والی ٹچ سکرین ہے اور اس میں ديگر ایسی سہولیات ہیں جو کہ نابینا لوگوں کو بس پکڑنے، ایس ایم ایس پڑھنے اور کسی جگہ کے نقشے پر پہنچنے میں مدد کرتا ہے۔ اس فون میں آپ اگر آپ کوئی تحریر پڑھنا چاہتے ہیں تو فون وہ آپ کو پڑھ کر بتائے گا۔

اس فون کو برطانیہ پیٹربراہ شہر میں مقیم نابینا جوڑے مسٹر روجر اور مارگریٹ ولسن ہنڈس نے ڈیزائن کیا ہے۔

فون کا نام محترمہ مارگریٹ ولسن ہنڈس کے گائڈ کتے کے نام پر رکھا گیا ہے۔

مسٹر روجر اور انکی اہلیہ ’سکرین ریڈر‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم چلاتے ہیں۔یہ فون اینڈروئڈ سسٹم پر چلتا ہے اور سیمسنگ کے پہلے سے بازار میں فروخت ہونے والےہینڈسیٹ جیسے 'سیمسنگ ‌x کوور' اور ' گیلیکسی ایس 2' پر اس نئے سسٹم کو لانچ کیاگیا ہے۔

اس فون میں نمبر ملاتے وقت سپیکر والی ٹچسکرین وہ نمبر پڑھ کر بتاتی جوسارفین ڈائل کرنا چاہتا ہے۔

فون میں ایک ایسی سہولت بھی ہے جس کے تحت آپ لکھنے کے بجائے بول کر اپنا پیغام لکھ سکتے ہیں۔

مسٹر ولسن ہنڈس کا کہنا ہے کہ اس فون سے میں پہلا ایس ایم اس برس کی شروعات میں بھیج پایا تھا۔ جورجی کا شکریہ کے میں ایسا کرسکا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فون ان لوگوں کی زندگی آسان بنانے والا ہے جنہیں یا تو کم دکھائی دیتا ہے یا پھر وہ نابینا ہیں۔ اس فون سے نابینا لوگوں کی روز مرہ کی زندگی آسان ہونے والی ہے۔

برطانیہ میں نابینہ لوگوں کے لیے قومی ہسپتال روئل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلآئنڈ پیپل کے روبن سپنکس کا کہنا تھا ’ ریسرچ سے معلوم ہوتا ہے کہ نابینا لوگوں کے لیے بازار میں موجود سمارٹ فون استمعال کرنا بے حد مشکل عمل ہے۔‘

واضح رہے کہ برطانیہ میں کم از کم بیس لاکھ افراد ایسے ہیں جنہیں دیکھنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ برطانیہ میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق تین لاکھ ساٹھ ہزار نابینا افراد ہیں۔