البتراس: 70 برس کی عمر میں انڈہ دینے والی بزرگ مادہ پرندہ

البتراس

،تصویر کا ذریعہJON BRACK/FRIENDS OF MIDWAY ATOLL NWR

دنیا کے سب سے بوڑھے اور مشہور جنگلی البتراس پرندے نے 70 سال کی عمر میں ایک چوزے کو جنم دیا ہے۔ اس البتراس کا نام ’وزڈم‘ ہے۔

امریکہ کی فش اینڈ وائلڈ لائف سروس (یو ایس ایف ڈبلیو ایس) نے کہا ہے کہ لیاسن البتراس کے انڈے سے یکم فروری کو شمالی بحر الکاہل کے جنگلات کی ایک پناہ گاہ میں چوزہ نکلا ہے۔

لیاسن البتراس عام طور پر 12 سے 40 برس تک زندہ رہتے ہیں۔ لیکن محققین نے سنہ 1956 میں اس البتراس کو تلاش کیا تھا جس کی عمر اس وقت زیادہ تھی۔ امریکی جنگلی حیاتیات کے حکام نے بتایا کہ اس چوزے کے باپ کا نام اکیکامائی ہے جو وزڈم کے ساتھ سنہ 2012 سے رہ رہا ہے۔

البتراسس عام طور پر زندگی بھر ایک ہی جیون ساتھی کے ساتھ رہتے ہیں لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ماضی میں وزڈم کے پہلے جیون ساتھی کی موت واقع ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

البتراس

،تصویر کا ذریعہJON BRACK/FRIENDS OF MIDWAY ATOLL NWR

،تصویر کا کیپشنحکمت البتراس نے نومبر میں انڈہ دیا تھا

اگرچہ وزڈم البتراس نے فروری میں شمالی امریکہ کے شمالی بحرالکاہل میں واقع ایک چھوٹے جزیرے میں مڈ وے ایٹول قومی جنگلی حیات کی محفوظ پناہ گاہ میں اپنے چوزے کو جنم دیا تھا، لیکن اس کے بارے اطلاع حال ہی میں ملی ہے۔

یو ایس ایف ڈبلیو ایس نے اس چوزے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بیان میں لکھا کہ وزڈم نے نومبر کے آخری دنوں میں کسی وقت اپنا انڈہ دیا تھا۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ’جلد ہی وزڈم سمندری کی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آئے گی جہاں چوزے کی دیکھ بھال کے لیے وہ اور اس کا ساتھی اکیکامائی آپس میں ذمہ داریاں تقسیم کریں گے۔‘

البتراس پرندے والدین کے طور پر چوزے کی ابتدائی دنوں کی ذمہ داریاں آپس میں بانٹتے ہیں جن میں اُسے خوراک دینا بھی شامل ہوتا ہے۔

البتراس

،تصویر کا ذریعہJON BRACK/FRIENDS OF MIDWAY ATOLL NWR

،تصویر کا کیپشنالبتراس کا جیون ساتھی ہمیشہ اس کے ساتھ رہتا ہے اور کنبے کی تمام ذمہ داریوں میں ساتھ دیتا ہے

یو ایس ایف ڈبلیو ایس کا خیال ہے کہ وزڈم نامی البتراس نے اپنی زندگی میں کم از کم 30 سے 36 چوزوں کو جنم دیا ہے۔ البتراس ہر چند برسوں کے بعد ایک انڈا دیتی ہے۔

مڈ وے ایٹول وائلڈ لائف کی پناہ گاہ البتراس کی دنیا کی سب بڑی محفوظ پناہ گاہ ہے۔