خلائی جہاز ہایابوسا-2 سیارچے پر روبوٹ اتارنے کے قریب

ہایابوسا-2

،تصویر کا ذریعہJaxa

،تصویر کا کیپشنہایابوسا-2 ساڑے تین برس کے سفر کے بعد اس سال جون میں 'یوگوو' سیارچے کے قریب پہنچا ہے

جاپانی خلائی ادارے نے خلائی جہاز ہایابوسا 2 کی مدد سے زمین سے 32 کروڑ کلومیٹر دور ایک سیارچے کی طرف دو روبوٹ روانہ کر دیے ہیں۔

جمعے کے روز ہایابوسا-2 نے دو پروب ’ریوگو‘ (Ryugu) نامی سیارچے پر اترنے کے لیے روانہ کر دیے ہیں۔

روور 1A اور 1B سیارچے کی کمزور کشش ثقل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیارچے کا چکر لگائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ اس کی سطح کی تصاویر بھی لیں گے۔

ہایابوسا-2 ساڑھے تین برس کے سفر کے بعد اس سال جون میں ریوگو کے قریب پہنچا تھا۔ یہ انساتی تاریخ میں محض دوسرا موقع ہے کہ کوئی خلائی مشن کسی سیارچے پر روبوٹ اتارنے جا رہا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

ایک کلومیٹر چوڑا ریوگو سیارچہ، جس کا مکمل نام ’ریوگو 162173‘ ہے، ایک انتہائی قدیم سیارچہ ہے جو نظامِ شمسی کے ساتھ ہی وجود میں آیا تھا۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس سیارچے پر ملنے والے شواہد سے انھیں ہمارے سیارے، یعنی زمین کی تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

دونوں روور خلائی جہاز ہایابوسا-2 کے نیچے نصب تھے، اور ان کا کل وزن 3.3 کلو بتایا جاتا ہے۔ ان دونوں کو ’منیروا-II-1‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ہایابوسا-2

،تصویر کا ذریعہJAXA

،تصویر کا کیپشنتقریباً ایک ایک کلو وزنی روور میں مختلف اقسام کے کیمرے نصب ہیں

ہایابوسا-2 نے جمعرات کو سیارچے کی طرف پرواز شروع کی تھی اور جمعے کی صبح دونوں روبوٹ 60 میٹر کے فاصلے پر اس سے الگ ہو کر سیارچے کی طرف اترنے لگے۔

تقریباً ایک ایک کلو وزنی روور کمزور کشش ثقل میں اچھل کر سیارچے کا جائزہ لیں گے۔ ہر روور میں مختلف اقسام کے کیمرے نصب ہیں۔ اس کے علاوہ روور پر لگے سینسر سیارچے کے درجۂ حرارت پر بھی نظر رکھیں گے۔

سیارچہ

،تصویر کا ذریعہJAXA, Uni Tokyo & collaborators

،تصویر کا کیپشنیہ ایک کلومیٹر چوڑا سیارچہ انتہائی قدیم ہے۔ خیال ہے کہ یہ ہمارے نظامِ شمسی کے ساتھ ہی وجود میں آیا

دونوں روور معلومات اکٹھی کر کے خلائی جہاز کو بھیجیں گے، اور پھر یہ تمام ڈیٹا زمین پر موجود سائنس دانوں کو بھیجا جائے گا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

جاپانی خلائی ادارے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی تصاویر میں سیارے پر ہایابوسا-2 کا سایہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق خلائی جہاز دونوں روبوٹ اتار کر سیارچے کے مدار میں محفوظ فاصلے پر واپس آ گیا ہے۔