’ہوا میں اڑنے والی ایسٹن مارٹن‘ کا ماڈل متعارف

،تصویر کا ذریعہAFP
پرتعیش کار بنانے والی برطانوی کمپنی آسٹن مارٹن نے ایک ایسی ہوائی سواری کا ماڈل متعارف کرایا ہے جسے انھوں نے 'ہوا میں اڑنے والی سپورٹس کار' کے طور پر پیش کیا ہے۔
فارنبوروہ میں ہونے والے ایئر شو میں آسٹن مارٹن نے اس سواری کو متعارف کرایا جسے انھوں نے جیٹ اور گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی رولز رائس کی مدد سے کرین فیلڈ یونیورسٹی میں تیار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اس کے ہوائی ماڈل کو دو سال میں پیش کر دیں گے۔
اسی بارے میں
وولانٹے ویژن کونسیپٹ کے نام سے متعارف کرائے جانے والی یہ ہوائی سواری میں جدید ترین ٹیکنالوجی شامل ہوگی اور اس کی رفتار کی حد دو سو میل فی گھنٹہ ہوگی۔

،تصویر کا ذریعہAFP
تین سیٹوں پر مشتمل ہائبرڈ اور برقی مدد سے چلنے والی گاڑی ہیلی کاپٹر کی طرح اپنی جگہ سے ہی اڑنے اور اترنے کی قابل ہوگی۔
کمپنی کے سینئیر اہلکار جیمز سٹیفنز نے کہا کہ 'برقی طاقت سے چلنے والی ہوائی سواریاں مستقبل کا حصہ ہیں اور ہمیں اس پر کام شروع کر دینا چاہیے۔'
آسٹن مارٹن کے علاوہ بھی دنیا بھر میں دیگر کمپنیاں اس حوالے سے کام کر رہی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جیمز سٹیفنز نے مزید کہا کہ آسٹن مارٹن اس مارکیٹ میں پہلے قدم رکھنا چاہتی ہے تاکہ اس کی سبقت برقرار رہے اور امیر اور شوقین لوگ ان کی کمپنی کی بنائی ہوئی گاڑیوں کو خریدیں۔
واضح رہے کہ ایک گاڑی کی قیمت اندازً تیس سے پچاس لاکھ پاؤنڈ ہوگی۔









