آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
نکیش اروڑہ: سالانہ 12.8 کروڑ ڈالر تنخواہ لینے والے سی ای او
انڈیا سے تعلق رکھنے والے نکیش اروڑہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) بن گئے ہیں۔
اب وہ پالو آلٹو نیٹ ورک کے نئے سی ای او بنے ہیں اور ان کی تنخواہ سالانہ 12.8 کروڑ ڈالر یعنی تقریباً 857 کروڑ انڈین روپے ہوگی۔
پالو آلٹو سائبر سکیورٹی کمپنی ہے۔ ٹیکنالوجی سیکٹر میں نکیش اروڑہ کا طویل کیریئر رہا ہے۔
نکیش کی تنخواہ 6.7 کروڑ روپے ہوگی اور اتنا ہی انھیں بونس ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی انھیں 268 کروڑ روپے کے شیئر ملیں گے جنھیں وہ سات سال تک فروخت نہیں کر پائیں گے۔
اگر نکیش، پالو آلٹو کے شیئر کی قیمت سات سالوں کے اندر 300 فیصد بڑھانے میں کامیاب رہیں گے تو انھیں 442 کروڑ روپے اور ملیں گے۔
اس کے ساتھ ہی نکیش اپنے پیسے سے پالو آلٹو نیٹ ورک کے 134 کروڑ روپے کے شیئر خرید سکتے ہیں اور اتنی ہی قیمت کے شیئر انھیں اور دیے جائیں گے جس سے وہ سات سالوں تک بیچ نہیں پائیں گے۔
سیلیکون ویلی میں واقع اس کمپنی کے شیئر میں ادھر گراوٹ آئی ہے۔ حالانکہ یہ گراوٹ امکانات کے بالکل الٹ ہے۔
کمپنی کے منافعے میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سہ ماہی 29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کا یہ منافع قیاس سے بھی بہتر ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
نکیش اروڑہ نے مارک مک کوکلن کی جگہ لی ہے۔ مارک 2011 سے لے کر اس ہفتے تک پالو آلٹو کے سی ای او تھے۔ مارک کمپنی میں بورڈ کے وائس چیئرمین رہیں گے جبکہ نکیش اروڑہ بورڈ کے چیئرمین بھی ہوں گے۔
کئی لوگوں کے لیے یہ فیصلہ حیران کن ہے۔ کریڈٹ سوئس کے تجزیہ کار بریڈ زیلنک انہی لوگوں میں سے ایک ہیں۔ بریڈ نے فنائنشل ٹائمز کو بتایا کہ نکیش اروڑہ کے پاس سائبر سکیورٹی کا تجربہ نہیں ہے۔
ٹم کک سے زیادہ تنخواہ
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نکیش اروڑہ کے پاس کلاؤڈ اور ڈیٹا ڈیلنگ کا وسیع تجربہ ہے اور سائبر سکیورٹی ڈیٹا اینالسٹس کے مسئلے میں بری طرح جکڑی ہوئی ہے۔
نکیش سے پہلے ایپل کے سی ای او ٹم کک ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والے سی ای او تھے۔ ان کی سالانہ تنخواہ 11.9 کروڑ ڈالر تھی۔
سنہ 2014 میں جب نکیش نے گوگل کو چھوڑا تھا تب وہ پانچ کروڑ ڈالر کی سالانہ تنخواہ پر کام کر رہے تھے۔ اس کے بعد نکیش نے سوفٹ بینک جوائن کیا تھا اور یہاں انھوں نے 48.3 کروڑ ڈالر کے شیئر خریدے تھے۔ نکیش یہاں جون 2016 تک رہے تھے۔
بزنس سٹینڈرڈ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نکیش اروڑہ نے کہا تھا کہ انھیں کئی کمپنیوں نے نوکری دینے سے انکار کر دیا تھا اور امریکہ جاتے وقت گھر سے جو تین ہزار ڈالر ملے تھے اسی سے گزارا کرنا پڑا تھا۔
نکیش اروڑہ کے کیریئر میں اس وقت لمبی چھلانگ آئی جب انھیں گوگل میں نوکری ملی۔ نکیش اروڑہ 2004 سے 2007 تک گوگل کے یورپ آپریشن کے سربراہ رہے تھے۔
سنہ 2011 میں وہ گوگل میں چیف بزنس آفیسر بن گئے اور اس کے ساتھ ہی وہ اس کیٹیگری میں آگئے جنھیں گوگل سب سے زیادہ تنخواہ دیتا ہے۔
سنہ 2014 میں نکیش اروڑہ نے سوفٹ بینک جوائن کیا۔ سوفٹ بینک میں انھیں گلوبل انٹرنیٹ انویسٹمینٹ کی سربراہی کی ذمہ داری ملی تھی۔
نکیش اروڑہ کو انڈیا اور انڈونیشیا میں انٹرنیشنل انٹرنیٹ میں سرمایہ کاری کا سہرا جاتا ہے۔ ان کے بڑھتے قد کا ہی یہ صلہ تھا کہ انھیں سوفٹ بینک کے بورڈ میں شامل کر لیا گیا تھا۔
کون ہیں نکیش اروڑہ
50 سالہ نکیش اروڑہ چھ فروری 1968 کو اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ نکیش اروڑہ کے والد انڈین فضائیہ میں افسر تھے۔ نکیش نے سکول کی تعلیم دہلی میں فضائیہ کے ہی سکول میں حاصل کی تھی۔
اس کے بعد انھوں نے گریجویشن بی ایچ یو آئی ٹی سے الیکٹرانک انجیئرنگ میں 1989 میں کی تھی۔ گریجویشن کے بعد ویپرو میں نوکری شروع کی لیکن انھوں نے جلد ہی یہ نوکری چھوڑ دی۔
نوکری چھوڑنے کے بعد نکیش مزید پڑھائی کرنے امریکہ چلے گئے۔ نکیش اروڑہ نے بوسٹن کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔
سنہ 1992 میں نکیش نے فڈیلٹی انویسٹمینٹ میں بطور انالسٹ جوائن کیا۔ اس نوکری کے ساتھ ہی نکیش نے بوسٹن کالج میں فنائنشل پروگرام کی پڑھائی شروع کی تھی اور وہ رات میں کلاسیں لیتے تھے۔
نکیش کی کڑی محنت رنگ لائی اور انھوں نے کلاس میں ٹاپ کیا۔ اس کے ساتھ ہی 1995 میں نکیش چارچرڈ فنانشل اینالسٹ کی پڑھائی پوری کر لی۔
فڈیلٹی انویسٹمینٹ میں کام کرنے کے دوران وہ وقت بھی آیا جب انھیں فڈیلٹی ٹیکنالوجی میں فنانس کا انچارچ بنا دیا گیا۔
فڈیلٹی کے بعد نکیش نے اپنے کیریئر کا اگلا پڑاؤ پٹنم انویسٹمینٹ کو بنایا، لیکن وہ یہاں لمبے عرصے تک نہیں رہے۔ پٹنم کے بعد نکیش اروڑہ ڈوئچے ٹیکنالوجی پہنچے۔ سوفٹ بینک میں رہتے ہوئے انڈیا کے ای-کامرس سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کا سہرا نکیش کو دیا جاتا ہے۔
سنہ 2015 میں نکیش کو گلوبل انڈین میں بہترین کام کے لیے ای ٹی کارپوریٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ نکیش کی پہلی شادی کرن سے ہوئی تھی اور ان سے ایک بیٹی ہے۔ کرن سے طلاق کے بعد سنہ 2014 میں انھوں نے عائشہ تھاپر سے شادی کی تھی۔