آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دنیا کے ’سب سے عمر رسیدہ‘ دریائی گھوڑے کی فلپائن میں موت ہوگئی
فلپائن میں برتھا نامی دریائی گھوڑے کی 65 سال کی عمر میں موت ہو گئی ہے۔ اسے انسانی قید میں رہنے والا دنیا کا سب سے زیادہ عمر رسیدہ دریائی گھوڑا تصور کیا جاتا تھا۔
یہ مادہ دریائی گھوڑا سات سال کی عمر سے منیلا کے چڑیا گھر میں اس وقت آئی تھی جب یہ چڑیا گھر سنہ 1959 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی چڑیا گھر کے عملے کا کہنا ہے کہ یہ وہاں سب سے زیادہ عرصے تک رہنے والی جانور تھی۔
آزادانہ طور پر اس کی عمر کی تصدیق نہیں کی جا سکتی کیونکہ چڑیا گھر کے پاس اس کی پیدائش کے متعلق کاغذات نہیں ہیں۔
بہر حال ایک دریائی گھوڑے کی اوسط عمر 40 سے 50 سال کے درمیان ہوتی ہے۔
چڑیا گھر کے ڈائریکٹر جیمز ڈیکیوز نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: ’برتھا یہاں آنے والے ابتدائی جانوروں میں سے تھی۔‘
چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ گھاس، پھل اور بریڈ شوق سے کھاتی تھی۔
اب اس چڑیا گھر کا سب سے معمر جانور مالی نامی ہاتھی ہے جس کی عمر 43 سال ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
رواں سال کی ابتدا میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں نے ایک اپیل جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مالی کو تھائی لینڈ کی جنگلی جانوروں کی پناہ گاہ میں منتقل کر دیا جائے۔