سپیس ایکس: راکٹ لانچنگ کی بحالی

،تصویر کا ذریعہSPACEX
خلائی کمپنی سپیس ایکس نے راکٹ لانچنگ کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں فالکن نائن کو کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے پر موجود وینڈن برگ ائیرفورس بیس سے روانہ کیا گیا۔
گرینج کے معیاری وقت کے مطابق یہ راکٹ شام سات بجکر 54 منٹ پر روانہ ہوا۔
مشن کی بحالی سے سپیس ایک ہاتھ کے ذریعے سے عالمی فون نیٹ ورک کی تجدید کو ممکن بنائے گی جسے اریڈیم کمپنی چلا رہی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں امریکی ریاست فلوریڈا میں کینیڈی خلائی مرکز میں اس وقت دھماکہ ہوا جب سپیس ایکس اپنا نیا راکٹ لانچ کرنے کی تیاری کر رہی تھی۔
اطلاعات کے مطابق سنیچر کو راکٹ نے پہلے مرحلے میں بحرالکاہل کے پلیٹ فارم پر کامیابی سے لینڈ کیا۔
حالیہ پرواز میں اریڈیم سیٹلائٹ کمپنی کے میں دس سپیس کرفٹ بھجوائے گئے۔
راچل ویلین جو کہ پیرس میں خلائی شعبے میں ماہر ہیں کا کہنا ہے کہ سپیس ایکس نے 70 سیٹلائٹس لانچ کرنی ہیں ایک وقت میں دس، 14 مہینوں میں۔ اگر اریڈیم سپیس ایکس کی واحد خریدار ہے تو ٹھیک ہے۔ لیکن سپیس ایکس کے بڑے خریدار بھی ہیں جن میں ناسا اور ایس ای ایس جیسے بڑے کمرشل آپریٹرز بھی شامل ہیں۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یاد رہے خلائی فرم سپیس ایکس اپنے تجربے کے ذریعے دوبارہ استعمال کے قابل راکٹوں اور سستے نجی خلائی سفر کا ایک نیا دور شروع کرنے کی کوششوں کا آغاز کر چکی ہے۔ کمپنی پہلے بھی اپنے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے سامان بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک پہنچا چکی ہے۔







