دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

1۔ کلوز پروٹیکشن سکیورٹی کنسلٹینٹس اس اصول پر کام کرتے ہیں کہ کسی گاہک کو بچانے کے لیے انھیں آٹھ سیکنڈ سے زیادہ کے فاصلے پر نہیں ہونا چاہیے۔

2۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک 19 سالہ حامی تن تنہا امریکی پولنگ کےاوسط کو بگاڑ رہے ہیں۔

3۔ ہر دس ہزار طلبہ کی بنیاد پر نوبیل انعام جیتنے کے معاملے میں انڈر گریجویٹس کا دنیا میں ٹاپ ادارہ پیرس کا ایکول نارمل سوپیريئرے ہے۔

4۔ آپ کو ٹوئٹر کے ذریعے قانونی ٹوٹس بھیجی جا سکتی ہے۔

5۔ کسی خطرے سے بچنے کے لیے ہرن شمال یا جنوب کی طرف ہی بھاگتے ہیں۔

6۔ قدیم یونانی مارکو پولو کے چین پہنچنے سے 1500 سال قبل وہاں پہنچ چکے ہوں گے۔

7۔ نیویارک کے اپر ایسٹ سائڈ میں صدام حسین کا ایک خفیہ 'قید خانہ' تھا۔

8۔ آپ کے ڈاکٹر کا سیاسی میلان ان کے تجویز کردہ علاج پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

9۔ آپ وینائل ریکارڈز کھیلنے کے لیے پانچ ڈالر کے نئے پلاسٹک نوٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

10۔ سنوبورڈنگ کی ایجاد شاید ترکی میں ہوئی تھی۔