آئی پی ایل: سپاٹ فکسنگ کے الزام میں تین کھلاڑی گرفتار
بھارت میں جاری انڈین پریمئر کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزام میں تین کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں راجستان رائیلز کی ٹیم میں شامل تین کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ہونے والے کھلاڑیوں میں بھارت کی ٹیم میں شامل فاسٹ باولر سری سانتھ بھی شامل ہیں۔
دہلی پولیس کا کہنا ہے ٹی ٹوئنٹی لیگ میچز کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزام میں بھارتی باولر سری سانتھ سمیت تین کھلاڑیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تین سٹے بازوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔
دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ باقی دو سٹے بازوں کی تلاش جاری ہے۔



