BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 October, 2008, 15:29 GMT 20:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خارجی امور کے ماہر جو بائڈن
جو بائڈن
سنیٹر جوزف بائڈن کی سب سے بڑی طاقت ان کی خارجہ امور کی سمجھ بوجھ ہے جو باراک اوباما کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔

باراک اوباما بائڈن کی اس مہارات کا استعمال ریپبلکن پارٹی کے اس حملے سے بچنے لیے کرسکتے ہیں جس میں ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ کمانڈر انچیف کے لیے ناتجربہ کار ہیں۔

باراک اوباما اگر بہت پر سکون طبیعت کے مالک ہیں تو جو بائڈن ناقدین کے لیے بہت سخت ہوسکتے ہیں۔

صدارتی انتخاب کی دوڑ میں بھی وہ نئے نہیں ہیں۔ شروع میں وہ پارٹی کے اندر باراک کے مقابلے کھڑے ہوئے تھے لیکن جنوری میں وہ پیچھے ہٹ گئے اور اوباما کی حمایت کا اعلان کیا۔ انیس سو اٹھاسی میں بھی وہ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ہوچکے تھے۔

بائڈن کو واشنگٹن کا بہت اچھا تجربہ ہے۔ وہ انیس سو بہتر سے چھوٹی سی ریاست ڈیلاویئر سے سینیٹ کی نمائندگی کر تے رہے ہیں۔ سینیٹ میں خارجہ امور سے متعلق کمیٹی کے وہ تین بار صدر رہ چکے ہیں۔

جو بائڈن نے عراق جنگ کی حمایت کی تھی لیکن جنگ کی ابتداء سے پہلے ہی وہ عراق میں طویل مدت تک رکنے اور اس کے اخراجات کے متعلق شروع ہی سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔

وہ آبادی کی مناسبت سے عراق کو تقسیم کر کے وفاق میں تبدیل کرنے کی بات کرتے رہے ہیں۔ جوبائدن کا بیٹا بیو بائڈن نیشنل آرمی گارڈ میں کپتان ہے اور ان کے یونٹ کو عراق میں جلدی ہی تعینات کیا جائيگا۔

حال ہی میں جو بائڈن نے کہا تھا کہ ان کا بیٹا عراق جائیگا لیکن وہ نہیں چاہتے ہیں کہ وہ وہاں جائے۔ ’لیکن میں نہیں چاہتا کہ اگلے پندرہ سالوں میں میرے پوتے پوتی وہاں دوبارہ جائیں۔‘

مسٹر بائڈن سکرینیشن پینسیلونیا میں سنہ انیس سو بیالیس میں ایک کیتھولک خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ بعد میں ان کا خاندان ڈیلاویئر منتقل ہوگیا جہاں سے انہوں نے قانون کی ڈگری لی۔

جو بائڈن ان سفید فام ووٹرز کو ڈیموکرٹیک پارٹی کی طرف راغب کرسکتے ہیں جو ابھی تک باراک اوباما کے لیے مشکل بنے رہے ہیں۔

بائڈن کو خارجی امور میں بہت زبردست تجربہ ہے اور وہ واشنگٹن میں برسوں سے کام کر رہے ہیں۔ ان کی یہ صلاحیت باراک اوباما کے لیے بڑی مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

دو ہزار سات میں جو بائڈن نے باراک اوباما کے متعلق کہا تھا کہ وہ پہلے افریقی امریکی شخص ہیں جو بہت واضح بولتے ہیں، صاف ستھرے ہیں اور اچھے دکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد