نیو یارک میں مسلمان بنگلہ دیشی کی تعریف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیو یارک میں ایک مسلمان بنگلہ دیشی کو تین یہودیوں کو ایک گروہ سے بچانے پر اعزاز دیا جا رہا ہے۔ نیو یارک کے میئر مائیکل بلومبرگ کی طرف سے حسن عسکری کو بدھ کو میڈل پیش کیا جائے گا۔ حسن عسکری نو دسمبر کو ٹرین پر سفر کر رہے تھے جب دس افراد نے یہودی مخالف نعرے لگاتے ہوئے تین یہودیوں پر حملہ کر دیا۔ مختلف نسلوں کے درمیان افاہم و تفہیم کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم سے تعلق رکھنے والے ریبائی مارک نے کہا کہ جب لڑائی شدت اختیار کر گئی تو ٹرین میں موجود سب لوگوں نے اسے نظر انداز کیا لیکن عسکری یہودیوں کی مدد کو آئے، جس کے نتیجے ان کے چہرے ہر شدید چوٹیں آئیں۔ عسکری کی مداخلت کی وجہ سے تشدد کا شکار ہونے والوں کو پولیس کو اطلاع کرنے کا موقع مل گیا۔ ہلکی پھلکی جسامت کے مالک عسکری نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہی تربیت ہوئی ہے کہ وہ ایسے موقع سے نظریں چرا کر نہیں بھاگ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو مار کھاتا دیکھ کر بغیر کچھ کیے نہیں رہ سکتے تھے۔ ’میرا ایمان ہے کہ ہم سب ایک ہی خاندان ہیں اور میرا مذہب ہمیشہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنے کی ترغیب دیتا ہے‘۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد دس افراد کو حراست میں لیا ہے۔ عسکری نے کہا کہ ان کے دوستوں میں یہودی، عیسائی اور بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں اور وہ ان میں سے کسی کے لیے بھی ایسا ہی کرتے۔ عسکری نے کہا کہ انہیں یہ بات عجیب لگی کہ امریکی ذرائع ابلاغ میں انہیں ’شہر کا ہیرو‘ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اسے جذباتی لمحہ قرار دیا۔ | بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||