حسن مجتی بی بی سی اردو ڈاٹ کام، نیویارک |  |
| | اسی کی دہائی میں طارق علی کے لکھے گئے اس ڈرامے کو پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔ |
بینظیر بھٹو کی پاکستان واپسی کے موقع پر نیویارک میں ذولفقار علی بھٹو کی زندگی کے آخری دنوں اور بینظیر بھٹو اور پاکستان کے موجودہ حالات پر ایک سٹیج ڈرامہ ’چیتا اور لومڑی‘ یا ’دی لیوپیرڈ اینڈ دی فاکس‘ پیش کیا جارہا ہے۔  | | | طارق علی کے ڈرامے میں ذوالفقار علی بھٹو کے آخری ایام اور پاکستان کے سیاسی حالات کا احاطہ کیا گیا تھا۔ |
تیس سال قبل فوجی آمر ضیا الحق کے ہاتھوں ذولفقار علی بھٹو کی حکومت کے خاتمے اور پھر ان کی پھانسی کے پس منظر میں یہ ڈرامہ اپنی اصلی حالت میں مصنف اور بائیں بازو کے رہنما طارق علی نے لکھا تھا اور حال ہی میں اسے کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔ اس ڈرامے کے مرکزی خیال سے متاثر ہوکر تھیٹر نگار راجیو جوزف نےاسے پاکستان کے موجودہ حالات کے مطابق ڈھالا ہے۔ اس ڈرامے کی ہدایات گیووانا سارڈیلی نے دی ہیں آلٹر ایگو پروڈکشنز کطیرف سے پیش کیا جانے والا یہ ڈرامہ سترہ اکتوبر سے نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔
| | ’چیتا اور لومڑی‘ کو اسی سال کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔ |
|