عراق:نائب صدر کے بھائی کا قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد پولیس کی وردیوں میں ملبوث مسلح افراد نے عراق کے سنی نائب صدر طارق ہاشمی کے بھائی کو ہلاک کر دیا ہے۔ مقتول عامر ہاشمی عراقی فوج میں میجر جنرل تھے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد پولیس کی دس گاڑیوں میں ان کے گھر پہنچے، زبردستی اندر داخل ہوئے اور عامر ہاشمی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ نائب صدر طارق ہاشمی کی ’عراقی اسلامک پارٹی‘ پارلیمان میں سب سے بڑی سنی جماعت ہے۔ اس سے پہلے نائب صدر کی ایک بہن اور ایک دوسرے بھائی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||