گوانتانامو کے بعد پیرس میں مقدمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خیلج گوانتانامو کے حراستی مرکز سے رہائی پانے والے چھ فرانسیسی قیدیوں پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات پر قائم کیئے جانے والے مقدمات کی سوموار سے پیرس میں سماعت شروع ہورہی ہے۔ ان چھ قیدیوں کو افغانستان پر امریکی حملے کے بعد افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہیں طالبان کی طرف سے لڑنے کے لیئے بھرتی کیا گیا تھا۔ پیرس سے بی بی سی کے نمائندے نے کہا ہے کہ ان مقدمات کی سماعت سے ایک مرتبہ پھر گوانتانامو کے حراستی مرکز کے حالات زیر بحث آئیں گے۔ خالد مصطفیٰ نے کہا کہ وہ تجسس کی وجہ سے افغانستان گئے تھے اور ان کا لڑائی میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ گزشتہ دو سال کے دوران ان قیدیوں کو فرانس کے واپس کیا گیا ہے اور ان قیدیوں کے لیے امریکہ اور فرانس کے حکام میں طویل مذاکرات ہوئے تھے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||