جرمنی میں جھڑپیں، 300 کی حراست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس نے جرمنی اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان عالمی کپ کا میچ شروع ہونے سے پہلے 300 شائقین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈورٹمنڈ میں تشدد کا آغاز اس وقت ہوا جب پولیس نے متعدد تماشائیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جنہوں نے جواباً پولیس پر حملے شروع کر دیئے۔ پولیس نے اس بعد سٹیڈیم کا محاصرہ کر لیا اور جب ہزارہا تماشائی کھیل ختم ہونے کے بعد سٹیڈیم سے چلے گئے تو گرفتاریاں شروع کر دیں۔ جرمن پولیس نے پولینڈ کی پولیس کی نشاندہی پر ساٹھ کے لگ بھگ تماشائیوں کو گرفتار کر لیا جو کے بارے میں پولینڈ کے پولیس نے شر پسند ہونے کی نشاندھی کی تھی۔ پولیس کے ترجمان ششکیا شنیدر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ابتداً تو پولیس کک اہلکاروں کو ایک مارکیٹ میں صرف اس لیے بھیجا گیا تھا کہ وہ اس مارکیٹ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کی کوشش کریں۔ ترجمان کے مطابق ہنگامہ آرائی کا آغاز اس وقت ہوا جب ان لوگوں کو گرفاتر کرنے کی کوشش کی جو شہر کے مرکزیعلاقے میں ہنگامہ آرائی کر رہے تھے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||