BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 April, 2006, 18:43 GMT 23:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام پر نسل کشی کا بھی مقدمہ
صدام حسین
صدام حسین کو دجیل میں ڈیڑھ سو شیعہ مسلمانوں کے قتل کے مقدمے کا سامنا ہے
عراقی ٹریبونل نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر صدام حسین کو 1980 میں کردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کی جانے والی نسل کشی کے الزامات کا بھی سامنا کرنا ہو گا۔

صدام حسین اور ان کے چھ دیگر ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اس مہم کے دوران لوگوں کو ہلاک کیا، انہیں گرفتار کیا اور جائیدادیں ضبط کر کے انہیں ملک سے نکال دیا۔

حقوق انسانی کے لیے کام کرنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ اس مہم کے دوران ایک لاکھ اسی ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

صدام حسین اور ان کے سات ساتھیوں پر اس وقت دجیل میں ایک سو اڑتالیس افراد کو ہلاک کرنے کے الزام میں مقدمہ جاری ہے۔

عراقی گورننگ کونسل اور اب نئی عراقی پارلیمنٹ کے کرد رکن محمد عثمان نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے بی بی سی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کردستان میں جہاں یہ سب کچھ ہوا لوگوں کا ردِ عمل یہ ہے کہ لوگ بہت خوش ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’وہ ہمیشہ موجودہ حکومت اس حوالے سے تنقید کرتے ہیں کہ ان لوگوں پر سنگین جرائم کے مقدمات کیوں نہیں چلائے جا رہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو سزائیں دی جائیں‘۔

بغداد سے بی بی سی کے اینڈریو نارتھ کا کہنا ہے حقوق انسانی کے لیے کام کرنے والے گروپ سابق عراقی حکومت پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ ’انفعال‘ نامی اس مہم کے دوران صرف حلبجہ میں پانچ ہزار افراد کو زہریلی گیس کے ذریعے ہلاک کیا گیا۔

تاہم ٹریبونل کا کہنا ہے کہ حلبجہ میں ہلاکتوں کا مقدمہ الگ چلایا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد