BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلیئر کے ’شیر‘ کے اغوا کا منصوبہ
ٹونی بلیئر اور لیو
اطلاعات کے مطابق یہ اغوا ایک علامتی اغوا تھا
برطانوی پولیس ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انہیں ایک ایسے منصوبے کے متعلق معلومات ملی تھیں جس کے تحت وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر کے چھوٹے بیٹے لیو کو اغوا کیا جانا تھا۔

برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق یہ منصوبہ ایک برطانوی گروہ ’فادرز فار جسٹس‘ نے بنایا تھا جن کا مقصد برطانیہ میں باپ کے حق کو اجاگر کرنا تھا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس گروہ میں اتنی صلاحیت نہیں ہے۔

اغوا کی کوئی کوشش نہیں کی گئی اسلیئے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کو اس منصوبے کا علم اس وقت ہوا جب وہ اس گروہ کے متعلق تحقیقات کر رہی تھی۔

تاہم فادرز فار جسٹس نے اس منصوبے میں کسی بھی شمولیت سے انکار کیا ہے۔

سرکاری طور پر پولیس اس پر کوئی بیان نہیں دے رہی ہے اور ڈاؤننگ سٹریٹ نے بھی اخباری رپورٹ کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا ہے۔

دی سن اخبار کے متعلق منصوبہ یہ تھا کہ وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر کے بیٹے لیو کو کچھ دیر کے لیے ’علامتی طور پر‘ اغوا کیا جائے تاکہ اس باپ کے حقوق کو اجاگر کیا جا سکے جس کو اس کے بچوں سے ملنے نہیں دیا جاتا۔

اخبار کے مینیجنگ ڈائریکٹر گراہم ڈوڈمین نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس نے اس اطلاع کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے کیونکہ فادرز فار جسٹس گروہ کے ممران پہلے بھی نت نئے طریقوں سے اپنے حقوق کو سامنے لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

فادرز فار جسٹس گروہ کے بانی میٹ او کونر نے کہا کہ اس طرح کے قبیح منصوبے کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ وہ گروہ کو ختم کرنے پر مجبور ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ’اس سے پوری تنظیم کے وجود پر سوالیہ نشان آ جاتا ہے کیونکہ میں کسی ایسی (اغوا کے منصوبے) چیز کے ساتھ اپنا کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتا‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد