ناٹوں کی تنظیم: مراعات کا مطالبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں کوتاہ قامت لوگوں کی تنظیم نے حکومت سے بونے یا ناٹے لوگوں کو زندگی کے مختلف شعبوں میں خصوصی مراعات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیرالا میں حال ہی میں قائم ہونے والی اس تنظیم ’ کیرالا سمال مین ایسوسی ایشن‘ کے ایک ترجمان نے بی بی سی کے نامہ نگار کو بتایا کہ ناٹے لوگوں کوتاہ قامتی کی وجہ سے معاشرے میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس تنظیم نے جس کے اب تک تین ہزار سے زیادہ مرد اور خواتین رکن بن چکے ہیں کہا کہ ناٹے لوگوں کی خصوصی ضروریات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ارکان کو پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی سہولیات اور سرکاری نوکریوں میں ان کے لیے کوٹا مختص کیا جانا چاہیے۔ تنظیم نے کہا کہ کوتاہ قامت لوگوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور ان سے بچوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ کیرالا کے بونوں نے حال ہی میں ایک فلم بنائی ہے جس کا نام حیرت ناک جزیرہ رکھا گیا ہے۔ اس فلم میں تین سو کے قریب بونوں نے کام کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||